قبائیلی امور کی وزارت
پی وی ٹی جی اکثریتی قبائلی علاقوں میں بیداری پیدا کرنے اور سرکاری اسکیموں کی 100فی صد تکمیل کویقینی بنانے کے لیے پی ایم- جے اے این ایم اے این مشن پر آئی ای سی مہم، 23 اگست سے 10 ستمبر 2024 تک چلائی جائے گی
مہم کا مقصد 28.7 ہزار پی وی ٹی جی بستیوں میں تقریباً 44.6 لاکھ افراد (10.7 لاکھ گھرانوں) تک پہنچنا ہے؛ ملک بھر کے 194 اضلاع میں 16,500 گاؤں، 15,000 گرام پنچایتوں اور 1000 تعلقوں کا احاطہ کرنا ہے
Posted On:
23 AUG 2024 11:39AM by PIB Delhi
ملک بھر کے 194 اضلاع میں خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں (پی وی ٹی جی) کی بستیوں اور پی وی ٹی جی خاندانوں تک پہنچنے کے مقصد کے ساتھ، قبائلی امور کی مرکزی وزارت23 اگست 2024 سے 10 ستمبر 2024 تک پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان(پی ایم-جے اے این ایم اے این)کے لیے ایک ملک گیر معلوماتی، تعلیمی اور مواصلاتی(آئی ای سی) کی مہم کے ساتھ ساتھ استفادہ کنندگان کے لیے تکمیلیت کے کیمپوں کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوال اورم اور وزیرمملکت جناب درگا داس یوکی نے کل طلب کی گئی میٹنگ میں ‘پی ایم-جن من ’کے تحت اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ‘پی ایم-جن من ’پر آئی ای سی مہم کی تیاریوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جن جاتیہ گورو دیوس (15 نومبر 2023) کے موقع پر جھارکھنڈ کے کھونٹی ضلع سے ‘پی ایم-جن من’ مشن کا آغاز کیاتھا۔
مہم کی سرگرمیاں اور رسائی
ایک جامع آئی ای سی مہم گزشتہ سال 100 اضلاع میں چلائی گئی تھی، جس میں 18 ریاستوں اور انڈمان اور نکوبار جزائر کے مرکزی زیر انتظام علاقے میں تقریباً 500 بلاکوں اور 15,000 پی وی ٹی جی بستیوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ اس سال، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش ، کیرالہ، مہاراشٹر، اوڈیشہ، راجستھان، تامل ناڈو، تلنگانہ، تریپورہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، اور انڈمان اور نکوبار جزائرکے 194 اضلاع کے 28,700 پی وی ٹی جی بستیوں میں 10.7 لاکھ پی وی ٹی جی گھرانوں کے 44.6 لاکھ پی وی ٹی جی افراد تک پہنچنے کے لیے ایک زیادہ بڑی مہم کا تصور کیا گیا ہے۔ بیداری پیدا کرنے کا کام ریاستوں سے لے کر اضلاع تک، بلاک سے گاؤں تک، پی وی ٹی جی بستیوں کی سطح تک تمام سطحوں پر کیا جائے گا ۔ اس کا مقصد مذکورہ 194 اضلاع میں تقریباً 16,500 گاؤں، 15,000 گرام پنچایتوں اور 1000 تعلقوں کا احاطہ کرنا ہے۔
یہ مہم ایک ایسی کوشش ہے جس کا مقصد پی وی ٹی جی خاندانوں کو کلیدی انفرادی حقوق کے ساتھ سیر کرنا اور پی وی ٹی جی بستیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پی ایم-جے اے این ایم اے این مداخلتوں کے بارے میں معلومات پھیلانا ہے، تاکہ ان قبائلی برادریوں کو مرکزی اور ریاستی اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔ اس کے تحت فوائد کا یہ اقدام ہر پی وی ٹی جی گھرانے کا احاطہ کرے گا جو فاصلے، سڑک کی کمی اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی وجہ سے رسائی سے محروم ہیں اورانہیں ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ہاٹ بازار، کمیونٹی سروس سینٹر، گرام پنچایت، آنگن واڑی، ملٹی پرپز سینٹر، ون دھن وکاس کیندر، کرشی وگیان کیندر جیسی جگہوں کا استعمال ان تقریبات کو منعقد کرنے کے لیے کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ‘مائی بھارت ’رضاکاروں، نہرو یووک کیندر، کرشی وگیان کیندر،این ایس ایس، این سی سی، ایس ایچ جی/ایف پی او اور اس طرح کے دیگر اداروں کی فعال شمولیت کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
- مہم کی پوری مدت کے دوران، آدھار کارڈ، کمیونٹی سرٹیفکیٹ، جن دھن اکاؤنٹس، اور فاریسٹ رائٹس ایکٹ (ایف آر اے) کے استفادہ کنندگان کے لیے پٹے فراہم کیے جائیں گے کیونکہ یہ دیگر اسکیموں کے لیے بنیادی ضروریات ہیں۔
- پی ایم-جن من مداخلت کارڈ پی وی ٹی جی کی زبان میں تقسیم کیے جائیں گے۔
- مہم کا حصہ استفادہ کنندگان کے لیے تکمیلی کیمپوں اور ہیلتھ کیمپوں پر مشتمل ہوگا۔ یہ کیمپ افراد/گھروں کے لیے اسکیموں کے تحت فوری فوائد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے اور خاص طور پرپی وی ٹی جی گروپوں کے لیے صحت سے متعلق مسائل، جیسے سکیل سیل کی بیماری کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ۔
- پمفلٹ، ویڈیو، تخلیقات، انفوگرافکس وغیرہ جیسے آگاہی مواد کو مقامی اور قبائلی زبانوں میں استعمال کرنے کی توقع ہے۔
- اہم پی ایم-جن من پیغامات والی موضوعاتی وال پینٹنگز پی وی ٹی جی کی بستیوں میں آویزاں کی جائیں گی۔
- اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ مختلف اسکیموں جیسے اسکالرشپ، میٹرنٹی بینیفٹ اسکیمیں، کسان کریڈٹ کارڈ، کسان سمان ندھی، ایس سی ڈی کے مریضوں کے لیے معذوری کے سرٹیفکیٹ اور اسی طرح کے فوائد پی وی ٹی جی کے اہل افراد تک پہنچیں۔
- اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے اور کامیابی حاصل کرنے والے خصوصی سیشنوں میں اپنی کامیابی کی کہانیاں بیان کریں گے تاکہ کمیونٹی کے دیگر افراد کو آگے آنے کی ترغیب ملے۔
مہم کی نگرانی کے لیے ہر ضلع کے لیے ضلعی سطح پر افسران کو تفویض کیا گیا ہے، جب کہ ریاستی سطح کے افسران مہم اور مشن کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی حکومتوں کے مختلف شعبہ جات کے ساتھ تال میل قائم کریں گے۔ تمام متعلقہ محکموں کی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے ریگولر افسران اور عملے کے ساتھ ساتھ صلاح کار اور دیگر نچلی سطح پر معاہدے کی بنیاد پر رکھےگئے لوگوں کے لیے اورینٹیشن ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ مختلف ریاستوں میں قبائلی تحقیقی ادارے ضلع، بلاک اور قبائلی بستیوں کی سطح پر ان سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور ان کو انجام دینے میں مدد کریں گے۔
مشن کا مقصد
’پی ایم- جن من’ مشن 9 کلیدی منسلک وزارتوں/محکموں سے متعلق 11 اہم مداخلتوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں 24,104 کروڑ روپے کے بجٹ کے اخراجات ہیں۔ (مرکزی حصہ: 15,336 کروڑ روپے اور ریاست کا حصہ: 8,768 کروڑ روپے مالی سال 24-2023سے26-2025 تک، شیڈولڈ ٹرائب کے لیے ترقیاتی ایکشن پلان (ڈی اے پی ایس ٹی) کے تحت)
دیگر اسکیموں اور وزارتوں/محکموں پر مشتمل دیگر 10 مداخلتوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جو پی وی ٹی جی کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں جیسے آدھار میں اندراج، کمیونٹی سرٹیفکیٹ کا اجرا، پی ایم جن دھن یوجنا، پی ایم غریب کلیان یوجنا، آیوشمان کارڈ، پی ایم کسان۔ سمان ندھی، کسان کریڈٹ کارڈ، انفرادی اور اجتماعی جنگلات کے حقوق کے زیر التوا مقدمات کو حل کرنا وغیرہ۔
15 دسمبر، 2023 کو منعقدہ قومی منتھن شیور کے دوران، مشن کے نفاذ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے 700 سے زیادہ افسران نے مشترکہ طور پر غوروخوض کیا۔ اس کے بعد، پی ایم-جن من کے تحت شروع کی گئی سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک دو روزہ منتھن شیور اس سال 18-19 جولائی 2024 کو ریاستی قبائلی بہبود کے محکموں کے پرنسپل سکریٹریوں، سکریٹریوں، ڈائریکٹروں اور عہدیداروں کے ساتھ منعقد ہوا جس میں پی ایم- جن من کے دوسرے مرحلے کے لیے نئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہیش ٹیگز
#PMJANMAN
#EmpoweringTribalsTransformingIndia
***************
(ش ح۔ج ق۔ ج ا)
U:10137
(Release ID: 2048013)
Visitor Counter : 31
Read this release in:
English
,
Manipuri
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam