امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریپکو بینک نے نئی دہلی میں داخلی امور اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کو منافع کا 19.08 کروڑ روپے کا ایک چیک پیش کیا


76.32 کروڑ روپےکے حصص سرمائے پر @ 25فیصد منافع کا چیک حکومت کے پاس ہے

ریپکو بینک ایم ایچ اے کے انتظامی کنٹرول کے تحت حکومت ہند کی ایک انٹرپرائز ہے ،بینک نے 20,000 کروڑ روپے کے بزنس مکس کو عبور کرلیا ہے

Posted On: 23 AUG 2024 10:19AM by PIB Delhi

ریپکو بینک نے نئی دہلی میں داخلی امور اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کو منافع کا  19.08 کروڑ روپے کا ایک  چیک پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AMN5.jpg

مالیاتی سال 2023-24 کے لیے حکومت ہند کی طرف سے رکھے گئے 76.32 کروڑ روپےکے حصص سرمائے پر @ 25فیصد منافع کا 19.08 کروڑ روپے کا چیک ریپکو بینک کے چیئرمین  جناب ای سنتھانم اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب او ایم  گوکل نے حوالے کیا۔ اس موقع پر مرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجے کمار بھلا اور اسپیشل ڈیوٹی کے آفیسر (او ایس ڈی) ایم ایچ اے جناب گووند موہن بھی موجود تھے۔

ریپکو بینک داخلی امور کی وزارت کے انتظامی امور کےتحت حکومت ہند کا ایک انٹرپرائز ہے ۔ بینک نے ایک قابل ذکر کامیابی کے طور پر مالی سال 2023-24 کے دوران بزنس مکس میں 11 فیصد اضافہ کیا۔ آج بینک نے 20,000 کروڑ روپے کے بزنس مکس کو عبور کر لیا ہے۔

****

ش ح ۔  ح ا۔م ش

U. No.10134


(Release ID: 2047961) Visitor Counter : 53