وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے پولینڈ کے ممتازمطالعہ ہند کے ماہرین سے ملاقات کی

Posted On: 22 AUG 2024 9:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پولینڈ کے ممتاز مطالعہ ہند کے  ماہرین کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ اس گروپ میں شامل تھے:

پروفیسر ماریا کرسٹوفر بائرسکی، ایک ممتاز پولش سنسکرت اسکالر اور یونیورسٹی آف وارسا کی پروفیسر ایمریٹس۔ پروفیسر بائرسکی نے 1993 سے 1996 تک ہندوستان میں پولینڈ کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں اور انہیں مارچ 2022 میں صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ باوقار پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

پروفیسر مونیکا بروورزک، ایک مشہور پولش ہندی اسکالر اور ایڈم مکیویز یونیورسٹی (اے ایم یو)، پوزنان میں ایشین اسٹڈیز کے شعبہ کی سربراہ۔ پروفیسر بروورزک کو فجی میں 12ویں وشو ہندی سمیلن کے دوران فروری 2023 میں وشو ہندی سمان سے نوازا گیا۔

پروفیسر ہلینا مارلیوچز، ہندوستانی فلسفے کی ایک ممتاز پولش اسکالر اور جگیلونین یونیورسٹی (جے یو)، کراکو میں انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز کی سربراہ۔

پروفیسر ڈانوٹا سٹاسک، پولینڈ کے ممتاز مطالعہ ہند کے ماہراور وارسا یونیورسٹی میں ساؤتھ ایشیا اسٹڈیز کے شعبہ کے سابق سربراہ۔

پروفیسرپریزیمسلاسوریک، مشہور پولش ماہرِ ہند اور یونیورسٹی آف روکلا میں انڈین اسٹڈیز کے سربراہ۔

وزیر اعظم نے ہندوستانی مضامین میں ان ماہرین کی گہری دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کام اور علمی تحقیق نے ہندوستان اور پولینڈ کے ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 19ویں صدی سے ہی پولینڈ میں ہندوستان کے بارے میں جاننے اور مطالعہ کرنے میں لوگوں کو گہری دلچسپی رہی ہے۔

***************

(ش ح۔ج ق۔ ج ا)

U:10127



(Release ID: 2047959) Visitor Counter : 6