امور داخلہ کی وزارت
پدم ایوارڈز-2025 کے لیے نامزدگی 15 ستمبر 2024 تک جاری رہے گی
Posted On:
22 AUG 2024 12:38PM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈز 2025 کے لیے نامزدگیوں/سفارشات کا آغاز 01 مئی 2024 سے ہو گیا ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2024 ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں/سفارشات راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) پر آن لائن وصول کی جائیں گی۔
پدم ایوارڈز، یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری، ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ہیں۔ 1954 میں قائم کیے گئے، ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ان ایوارڈ ز کے تحت ’امتیازی کام‘ کےلئےاعزاز کیا جاتا ہے اوریہ ایوارڈزفن ،ادب و تعلیم ،کھیل، طب، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی امور، سول خدمات، تجارت اور صنعت وغیرہ جیسےتمام شعبوں/ موضوعات میں منفرد اورغیر معمولی حصولیابیوں/ خدمات کے لیے دیا جاتا ہے ۔نسل، پیشہ، مقام یا جنس کے امتیاز کے بغیر تمام افراد ان ایوارڈز کے اہل ہیں۔ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو چھوڑ کر دیگرسرکاری اہلکار جن میں عوامی شعبے کی اکائیوں میں کام کرنے والے اہلکار بھی شامل ہیں ، پدم ایوارڈز کے اہل نہیں ہیں۔
حکومت پدم ایوارڈز کو ’’پیپلز پدم‘‘ میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس لیے تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ خود نامزدگی سمیت نامزدگی/سفارشات کریں۔ ایسے باصلاحیت افراد کی شناخت کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا سکتی ہیں جن کی کارکردگی اور کامیابیاں واقعی خواتین، سماج کے کمزور طبقات، ایس سی اور ایس ٹی، دیویانگ افراد اور سماج کے لئے بے لوث خدمت کررہے ہیں لوگوں میں سے ایسے باصلاحیت افراد کی شناخت کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے جن کی کارکردگی اور حصولیابیاں صحیح معنوں میں شناخت دئے جانے کی اہل ہیں۔
نامزدگیوں/سفارشات میں مذکورہ بالا پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں متعین تمام متعلقہ تفصیلات شامل ہونی چاہئیں، بشمول بیانیہ کی شکل میں ایک حوالہ (زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ)،شامل ہونا چاہئےجس میں واضح طور پر اس شخص کی متعلقہ فیلڈ/ ڈسپلن میں ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں/خدمات کو سامنےلایا گیا ہو جس کی سفارش کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (https://mha.gov.in) پراور’پرسکاراورپدک ‘ عنوان کے تحت اور پدم ایوارڈ پورٹل (https://padmaawards.gov.in) پر دستیاب ہے۔ ان ایوارڈز سے متعلق ضابطہ اور قواعد ویب سائٹ https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx پر دستیاب ہے۔
***
ش ح ۔ ج ق۔م ش
U. No.10096
(Release ID: 2047626)
Visitor Counter : 66
Read this release in:
Assamese
,
Kannada
,
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Manipuri
,
Bengali-TR
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu