امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا سے بات کی اور ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا
مودی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں تریپورہ میں ہماری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے
امداد اور بچاؤ کے کام میں مقامی حکومت کی مدد کے لیے مرکز کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے علاوہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریاست میں بھیج رہا ہے
وزیر داخلہ نے مرکز کی طرف سے ضرورت پڑنے پر ہر ممکن مدد کا یقین دلایا
Posted On:
22 AUG 2024 12:35PM by PIB Delhi
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا سے بات کی اور ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ‘‘تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا سے بات کی اور ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مرکز راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مقامی حکومت کی مدد کے لیے کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے علاوہ این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو ریاست بھیج رہا ہے۔ ضرورت پڑنے پر مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ مودی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں تریپورہ میں ہماری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
********
ش ح۔ ف ا۔ع ن
(U: 10094)
(Release ID: 2047616)
Visitor Counter : 50
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Manipuri
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada