وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے انّاکاپلی میں ایک فیکٹری میں حادثہ کی وجہ سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا


پی ایم این آر ایف سے امداد  کا اعلان

Posted On: 22 AUG 2024 6:56AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے اناکاپلی میں ایک فیکٹری میں ہونے والے حادثہ میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی۔

وزیر اعظم نے پی ایم این آر ایف سے ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو 2 لاکھ اور روپے، زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کے امدادکا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

“اناکاپلی میں ایک فیکٹری میں ہونے والے حادثے کی وجہ سے جانوں کے ضیاع سے غمزدہ ہوں۔ جن لوگوں نے اپنے عزیز و اقارب کو کھو دیا ان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ پی ایم این آر ایف سےہلاک ہونے ہر فرد کے لواحقین کو دو لاکھ روپئے  دیے جائیں گے۔ زخمیوں کو 50ہزار روئے دیے جائیں گے: PM@narendramodi’’

********

ش ح۔ ف ا۔ع ن

 (U: 10085)


(Release ID: 2047504) Visitor Counter : 44