وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ نے بی ای ایم ایل لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی قرار داد پر دستخط کیے


ہندوستانی بحریہ اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ بحری  سازوسامان اور نظام کو مقامی بنانے کے لیےفورسز کے ساتھ آئے

Posted On: 21 AUG 2024 11:57AM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے اہم میرین انجینئرنگ ساز وسامان  کو مقامی بنانے کی طرف ایک اہم پیش قدمی کے طور پر بی ای ایم ایل لمیٹڈ، وزارت دفاع کے تحت ایک ‘شیڈول اے’ کمپنی اور ہندوستان کے معروف دفاعی اور بھاری انجینئرنگ مینوفیکچررز میں سے ایک نے 20 اگست 24 کو ہندوستانی بحریہ کے ساتھ ایک مفاہمتی قرارداد (ایم او یو)پر دستخط کیے ہیں۔

ایم او یو نئی دہلی میں نیول ہیڈ کوارٹر میں ریئر ایڈمرل کے سری نواس،اے سی او ایم (ڈی اینڈ آر)، ہندوستانی بحریہ اور جناب اجیت کمار سریواستو، ڈائریکٹر آف ڈیفنس، بی ای ایم ایل کے درمیان طے پایا۔ یہ اقدام اہم میرین انجینئرنگ ساز وسامان  اور نظام کے مقامی ڈیزائن، ترقی، مینوفیکچر، ٹیسٹنگ اور مصنوعات کے لیے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔

حکومت ہند کے ‘آتم نر بھر بھارت پہل’ کے عین مطابق ،اس شراکت داری کا مقصد دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کو مضبوط کرنا اور غیر ملکی او ای ایمس پر انحصار کم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(4)25EA.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(4)VNFU.jpeg

********

ش ح۔ ف ا۔ع ن

 (U: 10051)


(Release ID: 2047211) Visitor Counter : 60