وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر اعلیٰ سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی


وزیر اعظم نے ایک جمہوری، مستحکم، پرامن اور ترقی پسند بنگلہ دیش کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا

وزیر اعظم نے عبوری حکومت کے لیے  ہندوؤں اور دیگر تمام اقلیتی برادریوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے  کی ضرورت پر زور دیا

پروفیسر یونس نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور تمام اقلیتوں کی حفاظت، تحفظ اور سلامتی کی یقین دہانی  کرائی

Posted On: 16 AUG 2024 4:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر اعلیٰ پروفیسر محمد یونس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

کال کے دوران، وزیر اعظم نے ایک جمہوری، مستحکم، پرامن اور ترقی پسند بنگلہ دیش کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی اقدامات کے ذریعے بنگلہ دیش کے عوام کی حمایت کرنے کے ہندوستان کے عزم پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور دیگر تمام اقلیتی برادریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

پروفیسر یونس نے بدلے میں، یقین دلایا کہ عبوری حکومت بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور تمام اقلیتی گروپوں کی حفاظت، تحفظ اور سلامتی کو ترجیح دے گی۔

دونوں رہنماؤں نے متعلقہ قومی ترجیحات کے مطابق دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

*****

(ش ح ۔ا ک۔ر ب)

U.No.9894


(Release ID: 2045983) Visitor Counter : 49