قبائیلی امور کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 78 ویں یوم آزادی پر قبائلی مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
15 AUG 2024 2:05PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں 78ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نے تحریک آزادی کے کربناک سفر کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ ’’تحریک آزادی کا دور جدوجہد کا دور رہا ہے۔ نوجوان، کسان، خواتین اور قبائلی افراد، سبھی نے غلامی کے خلاف مسلسل جدوجہد کی۔ ان کے الفاظ نے ہندوستان کی آزادی میں تعاون کرنے والے مختلف گروہوں کی متنوع اور متحد کوششوں کو اجاگر کیا۔
بھگوان برسا منڈا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا ’’ملک ان کی بے لوث قربانی اور قوم کی خدمت کے لیے ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا۔‘‘ انہوں نے آزادی کی لڑائی میں منڈا کے اہم کردار پر زور دیا جنہوں نے 22 سال کی کم عمری میں برطانوی راج کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ۔ن ا۔
U-9865
(Release ID: 2045620)
Visitor Counter : 49
Read this release in:
Telugu
,
Kannada
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil