وزارت اطلاعات ونشریات
بھارت کو میڈ ان انڈیا گیمنگ مصنوعات کے معاملے میں اپنی مالا مال قدیم وراثت اور ادب سے استفادہ کرنا چاہئے: وزیر اعظم
گیمنگ کی صنعت سے متعلق ہماری مصنوعات کو پوری دنیا میں پہنچنا چاہئے، ہمیں اینی میشن کی دنیا میں بھی اپنی بالادستی قائم کرنی چاہئے: جناب نریندر مودی
Posted On:
15 AUG 2024 12:29PM by PIB Delhi
آج 78ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے قوم کے نام اپنے خطاب میں بھارت کے عوام کو ملک کو مختلف النوع شعبوں میں عالمی قائد بنانے کے لیے کام کرنے کی تلقین کی۔
عالمی گیمنگ منڈی میں قائد:
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت کو میڈ ان انڈیا گیمنگ مصنوعات کے معاملے میں اپنی مالامال قدیم وراثت اور ادب سے استفادہ کرنا چاہئے۔ کھیل کود کے لیے ایک بڑی ابھرتی ہوئی منڈی ہے اور ہم اس شعبے میں نئی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
جناب نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ہر بچے کو اندرونِ ملک وضع کیے گئے گیمز کی جانب متوجہ کر سکتے ہیں اور میری خواہش ہے کہ ہر بھارتی بچہ، نوجوان، آئی ٹی پیشہ ور جس میں مصنوعی انٹیلی جینس کے حامل پیشہ واران بھی شامل ہیں، وہ کھیل کود کی دنیا کی قیادت کریں- نہ صرف کھیلو ں کے معاملے میں ہماری کھیل کود کی مصنوعات کو پوری دنیا میں پہنچانے کے معاملے میں بھی آگے آئیں۔ ہم اینی میشن کی دنیا میں بھی اپنا غلبہ قائم کر سکتے ہیں۔
**********
(ش ح – م ن - ا ب ن)
U.No:9862
(Release ID: 2045574)
Visitor Counter : 46