وزارت اطلاعات ونشریات

سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن نے للت کلا اکیڈمی میں تقسیم  ہندکی ہولناکی کے یادگاری دن  کے موقع پر تصویری نمائش کا اہتمام کیا


نمائش میں ذاتی کہانیاں، بے پناہ درد اور 1947 کے تقسیم ہند کے دیرپا اثرات کو دکھایا گیا ہے

Posted On: 14 AUG 2024 4:14PM by PIB Delhi

للت کلا اکیڈمی (ایل کے اے)، نئی دہلی میں آج ‘‘تقسیم  ہند کی ہولناکی  کے یادگاری دن’’ کے موقع پر، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سنٹرل  بیورو آف کمیونیکیشن کے زیر اہتمام ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ یہ نمائش 14 اگست 2024 سے 17 اگست 2024 تک ایل کے اے (گراؤنڈ فلور گیلری)، کوپرنیکس مارگ، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011WY2.jpg

افتتاحی تقریب میں دیگر لوگوں کے ساتھ اسکول کے طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EX17.jpg

اس نمائش  میں ذاتی کہانیوں، بے پناہ درد اور 1947 کے تقسیم ہند کے لاتعداد زندگیوں پر پڑنے والے دیرپا اثرات کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس نمائش کا مقصد ان لوگوں کی یادوں کا احترام کرنا ہے جنہوں نے مصائب برداشت کیے اور اس تاریخی واقعے کی پیچیدگیوں اور انسانی قیمت کے بارے میں گہرائی سے سمجھا۔ اس میں  تاریخی تصویروں، ویڈیوز اور انٹرایکٹو ڈسپلے کی نمائش کی گئی ہے اور موضوع کے بارے میں بصیرت فراہم کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035JMH.jpg

یہ نمائش نہ صرف ماضی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں، خاص طور پر طلباء اور نوجوانوں کے لیے بامعنی گفتگو میں شامل ہونے کا ایک موقع بھی فراہم کرتی ہے تاکہ ہم ہمدردی، مفاہمت اور اتحاد پر مبنی مستقبل کی تعمیر کریں۔ یہ اسکول کے نصاب اور اقدار کے ساتھ منسلک ایک قابل قدر تعلیمی تجربہ فراہم کرتی ہے۔ افتتاح کے دوران، سی بی سی کے فنکاروں نے مختلف حب الوطنی کے گیت پیش کرکے سامعین کو مسحور کر دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004V65J.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 9824

                          



(Release ID: 2045301) Visitor Counter : 17