صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے امرت اُدیان کے موسم گرما کے سالانہ ایڈیشن، 2024 کے افتتاح میں شرکت کی


 امرت اُدیان 16 اگست سے 15 ستمبر تک عوام کے لیے کھلا رہے گا

امرت اُدیان ،کھلاڑیوں کے لیےخصوصی طور پر 29 اگست ،جبکہ اساتذہ کے لیے 5 ستمبرمختص کیا جائے گا

Posted On: 14 AUG 2024 1:20PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (14اگست 2024)امرت اُدیان کے موسم گرما کے سالانہ ایڈیشن، 2024 کے افتتاح میں شرکت کی۔

امرت اُدیان عوام کے لیے 16 اگست سے 15 ستمبر 2024 تک صبح 10:00 بجے سے شام 6:00بجے (آخری داخلہ – شام  05:15 بجے) تک کھلا رہے گا سوائے پیر کے جو کہ امر ت اُدیان کی دیکھ بھال کا دن ہوگا۔

امرت اُدیان کو 29 اگست کو قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر خصوصی طور پر کھلاڑیوں کے لیے مخصوص کیا جائے گا جبکہ 5 ستمبر کو اساتذہ کے دن کے موقع پر اساتذہ کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔

داخلے کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے۔ یہ بالکل مفت ہے۔ اُدیان دیکھنے کے خواہشمند لوگ اپنا سلاٹ راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ (https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in /) پر آن لائن بک کر سکتے ہیں۔ پہلے سے اپنا اندراج کرائے بغیر  آنے والےلوگ  گیٹ نمبر35 کے باہر رکھے گئے سیلف سروس کیوسکس کے ذریعے خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔

داخلہ،نارتھ ایونیو روڈ کے قریب،راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 35 سے ہوگا۔سینٹرل سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے گیٹ نمبر 35 تک ایک مفت شٹل بس سروس بھی اُدیان دیکھنے کے خواہشمند لوگوں کی سہولت کے لیے دستیاب ہوگی۔

 

********

ش ح۔ ع م۔ع ن

 (U: 9808)


(Release ID: 2045174) Visitor Counter : 43