مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا  (ٹی آر اے آئی )نے رسائی سروس فراہم کرنے والوں سے غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز کے تمام ٹیلی کام وسائل کو اسپیم کال کرنے کی وجہ سے منقطع کرنے کو کہا

Posted On: 13 AUG 2024 3:42PM by PIB Delhi

اسپیم کالز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لیے ایک اہم قدم  کے طور پر ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی ) نے رسائی سروس فراہم کرنے والی سبھی  غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز (یو ٹی ایمز)کمپنیوں کی  صوتی پروموشنل کالز کو بند کرنے کا حکم دیا ہے چاہے وہ پہلے سے ریکارڈ شدہ یا کمپیوٹر سے تیار کردہ  ہوں  ۔  یہ حکم ٹیلی کام کمرشل کمیونیکیشن کسٹمر ترجیحی ضوابط، 2018 (ٹی سی سی سی پی آر - 2018)  اور ایس ائی پی – پی آر  آئی کے تحت دیا گیا ہے ۔  

 

رسائی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں  کو جاری کردہ ہدایات درج ذیل ہیں:

  1. ٹیلی کام وسائل (ایس ائی پی / پی آر  آئی /دیگر ٹیلی کام وسائل) کا استعمال کرتے ہوئے پروموشنل میسج بھیجنے والی غیر رجسٹرڈ / غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹر (یو ٹی ایمز) کی تمام پروموشنل صوتی کالز کو فوری طور پر روک دیا جائے گا ۔
  2. اگر کوئی  پروموشنل میسج بھیجنے والی غیر رجسٹرڈ   کمپنی /غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹر (یو ٹی ایم) اپنے ٹیلی کام وسائل (ایس ائی پی /  پی آر  آئی /دیگر ٹیلی کام وسائل) کو ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمرشل وائس کال کرنے کے لیے غلط استعمال کرتی ہوئی پائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں وسائل کے عندیے کی کسی ایک یا زیادہ تعداد کے خلاف صارفین کی شکایات ہوتی ہیں ۔  
    1. اس طرح کی کمپنی  کے تمام ٹیلی کام وسائل ریگولیشنز کی  25 ویں  دفعہ کے مطابق دو سال تک کی مدت کے لیے اصل رسائی فراہم کنندہ (او اے پی) کے ذریعے منقطع کر دیے جائیں گے ۔
    2. ایسی کمپنیوں کو ضابطوں کی دفعات کے مطابق دو سال تک کی مدت کے لیے او اے پی کے ذریعے بلیک لسٹ کیا جائے گا ۔
    3. بھیجنے والے کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق معلومات کو او اے پی کے ذریعے ڈی ایل ٹی پلیٹ فارم پر تمام رسائی فراہم کنندگان کے ساتھ 24 گھنٹے کے اندر شیئر کیا جائے گا، جو بدلے میں، اگلے 24 گھنٹے کے اندر اندر بھیجنے والے کو ان کے ذریعے دیے گئے تمام ٹیلی کام وسائل منقطع کر دیں گے ۔
    4. بلیک لسٹ کی مدت کے دوران کسی بھی رسائی فراہم کنندہ کی طرف سے ایسی کمپنیوں کوکوئی نئے ٹیلی کام وسائل مختص نہیں کیے جائیں گے جیسا  کہ ضابطوں میں  کہا گیا ہے؛
  3. شہریوں کو کمرشل وائس کال کرنے کے لیے ایس ائی پی  / پی آر  آئی /دیگر ٹیلی کام وسائل استعمال کرنے والے تمام غیر رجسٹرڈ کمپنیوں / غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز (یو ٹی ایمز) کو اس ہدایت کے جاری ہونے کے ایک ماہ کے اندر ڈی ایل ٹی پلیٹ فارم پر منتقل کر دیا جائے گا اور اس کے بعد سات دن کے اندر تعمیل کی رپورٹ جمع کرائی جائے گی ۔

رسائی فراہم کرنے  والی سبھی کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات کی تعمیل کریں اور ہر ماہ کی یکم اور 16 تاریخ کو کیے گئے اقدامات کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹ داخل کریں ۔  ٹی آر اے آئی  کے اِن  فیصلہ کن اقدام سے توقع ہے کہ اسپیم کالز میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور صارفین کو راحت ملے گی ۔

 

************

ش ح  ۔ ا ب۔  ت ح

 (U: 9764)



(Release ID: 2044880) Visitor Counter : 34