وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے گیس کی ریکارڈ پیداوارکے لئے شہریوں کو مبارکباد دی

Posted On: 04 AUG 2024 9:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیس کی پیداوار کے شعبے میں خودکفالت کی طرف ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو حاصل کرنے کے لیے توانائی کے شعبے میں خودکفالت  بہت اہمیت کی حامل  ہے۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے  ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ملک نے گیس کی پیداوار کے میدان میں ایک نیا ریکارڈ حاصل کیا ہے۔21-2020 میں گیس کی پیداوار 28.7 بی سی ایم  تھی جبکہ  24-2023 میں اسے بڑھا کر 36.43 بی  سی ایم کر دیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر کے ذریعہ شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2026 میں گیس کی پیداوار 45.3 بی  سی ایم ہوگی۔

مرکزی وزیر کے ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

देशवासियों को इस उपलब्धि के लिए बहुत-बहुत बधाई!

विकसित भारत के संकल्प की सिद्धि में ऊर्जा के क्षेत्र में हमारी आत्मनिर्भरता बहुत महत्वपूर्ण है। गैस उत्पादन का यह रिकॉर्ड इस दिशा में हमारी प्रतिबद्धता का प्रत्यक्ष प्रमाण है।

**********

 (ش ح ۔ ع م۔ع آ)

U-9288



(Release ID: 2041403) Visitor Counter : 11