وزیراعظم کا دفتر
ویتنام کے وزیر اعظم کے دورہ ہند کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اخباری بیان (یکم اگست 2024)
Posted On:
01 AUG 2024 2:14PM by PIB Delhi
اعلی جناب وزیر اعظم فام منگ چنگ،
دونوں ممالک کے مندوبین،
میڈیا کے ہمارے ساتھی،
نمسکار!
سین چاؤ!
میں وزیراعظم فام منگ چنگ اور ان کے وفد کا ہندوستان میں صدق دلی سے خیر مقدم کرتا ہوں۔
سب سے پہلے، میں سبھی بھارتیوں کی طرف سے، جنرل سیکرٹری، نیوین فو چونگ کے انتقال پر گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں
وہ ہندستان کے اچھے دوست تھے اور ان کی قیادت میں بھارت اور ویت نام کے تعلقات کو کلیدی سمت بھی ملی تھی۔
دوستوں،
گزشتہ ایک دہائی میں ہمارے تعلقات کے تناظر میں بھی توسیع بھی ہوئی ہے اور ان میں استحکام بھی آیا ہے۔
گزشتہ 10 سالوں میں، ہم نے اپنے تعلقات کو جامع کلیدی شراکت داری کی شکل دی ہے۔
ہمارے دو طرفہ تجارتی تعلقات میں 85 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
توانائی، ٹیکنالوجی، اور ترقی میں شراکت داری سے آپسی تعاون میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں آپسی تعاون کو نئی رفتار ملی ہے۔
گزشتہ ایک دہائی میں، کنیکٹیوٹی بڑھی ہے اور آج ہمارے درمیان 50 سے زیادہ براہ راست پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ سیاحت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور لوگوں کو ای ویزا کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
’’میں سون‘‘ میں قدیم مندروں کے دوبارہ کام کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے۔
دوستو
گزشتہ دہائی کی کامیابیوں اور حصولیابیوں کو دیکھتے ہوئے آج کی ہماری بات چیت میں ہم آپسی تعاون کے سبھی شعبوں کے بارے میں باقاعدہ طو ر سے بات چیت کی ہےاور مستقبل کا خاکہ تیار کرنے کی طرف کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔
ہم مانتے ہیں کہ 'وکست ہندوستان 2047' اور ویتنام کے ’وژن 2045' کے سبب دونوں ممالک میں ترقی نے رفتار پکڑی ہے۔
ا س سے آپسی تعاون کے بہت سے شعبے کھل رہے ہیں۔
اور اس لیے، اپنی جامع کلیدی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، آج ہم نے ایک نیا ایکشن پلان منظور کیا ہے۔
دفاع اور سیکورٹی کے شعبے میں تعاون کے لیے نئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
'نیا-چانگ' میں بنے آرمی سافٹ ویئر پارک کا آج افتتاح کیا گیا۔
300 ملین ڈالر کی کریڈٹ لائن پر بنی رضامندی سے ویتنام کی بحری سیکورٹی مضبوط ہوگی۔
ہم نے یہ بھی طے کیا ہے، کہ دہشت گردی اور سائبر سیکورٹی کے موضوعات پر تعاون کو اور زیادہ مضبوط کیا جائے گا۔
ہم اس بات پر متفق ہیں کہ آپسی تجارت کی صلاحیت کو حاصل کرنے کے لیے، آسیان-انڈیا ٹریڈ ان گڈز ایگریمنٹ کا جائزہ جلد سے جلد لیا جائے ۔
ڈیجیٹل پیمنٹ کنیکٹیوٹی کے لیے ہمارے سینٹرل بینکوں کے درمیان اتفاق بن گیا ہے۔
ہم نے فیصلہ کیا ہے، کہ گرین اکنامی اور نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
توانائی اور بندرگاہ کی ترقی میں ایک دوسرےکی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔
دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کو بھی آپس میں شامل کرنے کی سمت میں کام کیا جائے گا۔
دوستو
زرراعت اور ماہی پروری، دونوں ممالک کی معیشت کے ہم حصے ہیں۔
یہ شعبے لوگوں کی طرززندگی اور خوراک کی فراہمی سے جڑے ہیں۔
ہم نے طے کیا، کہ ان شعبوں میں جرمپلاس ایکسچینج اور مشترکہ تحقیق کو فروغ دیا جائے گا۔
ہماری مشترکہ ثقافت ورثہ کے تحفظ کے لیے، بھارت عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ "Mi son” کے "بلاک ایف" کے مندروں کے تحفظ میں تعاون دے گا۔
جیسا کہ ہم سبھی جانتے ہیں، بدھ ازم ہمارا مشترکہ ورثہ ہے، جس نے دونوں ملکوں کے لوگوں کو روحانی سطح پر جوڑا ہے۔
ہم ویت نام کے لوگوں کو ہندوستان میں بدھسٹ سرکٹ میں مدعو کرتے ہیں۔
اور چاہتے ہیں کہ ویتنام کے نوجوان بھی نالندہ یونیورسٹی سے فائدہ اٹھائیں۔
دوستو
ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہمارے ہند-بحرالکاہل وژن میں، ویتنام ہمارا اہم اور کلیدی شراکت دار ہے۔
ہند بحرالکاہل کے حوالے سے ہم دونوں ملکوں کے خیالات میں اچھا تال میل ہے۔
ہم توسیع پسندی نہیں ، بلکہ ترقی کی حمایت کرتے ہیں
ہم آزاد، کھلے، اصولوں پر مبنی اور خوشحال ہند- بحرالکال کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
ہم سی ڈی آر آئی میں شامل ہونے کے ویتنام کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
دوستو
ایک بار پھر، میں وزیر اعظم فام من چنگ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
آپ کے دورہ سے ہمارے تعلقات میں ایک نئے اور سنہری باب کا اضافہ ہورہا ہے۔
بہت بہت شکریہ۔
***
ش ح۔ ح ا ۔ ج
UNO-9115
(Release ID: 2040139)
Visitor Counter : 54
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam