نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے مکسڈ 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم مقابلے میں ہندوستان کے لیے کانسے کا تمغہ جیتا
ہندوستان نے پیرس اولمپکس 2024 میں دوسرا تمغہ حاصل کیا
Posted On:
30 JUL 2024 4:10PM by PIB Delhi
ہندوستانی نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس سے پیرس 2024 اولمپکس میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد دو ہو گئی۔ دونوں نے مکسڈ 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں 13 شاٹس کے بعد 10-16 کےا سکور کے ساتھ جمہوریہ کوریا پر فتح حاصل کی۔
فائنل راؤنڈ میں ان کے شاندار مظاہرہ نے ایک قابل ذکر مہم کو ختم کر دیا جس نے ان کے ناموں اور ہندوستان کے تمغوں کی تعداد میں ایک اور قابل فخر کامیابی کا اضافہ کیا۔ یہ پیرس اولمپکس 2024 میں منوبھاکر کا دوسرا کانسے کا تمغہ بھی ہے۔
سربجوت سنگھ 2019 سے کھیلو انڈیا کے ایتھلیٹ رہے ہیں اور 4 کھیلو انڈیا گیمز میں حصہ لے چکے ہیں اور ساتھ ہی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے ایتھلیٹ ہیں۔ منو بھاکر کھیلو انڈیا گیمز کی سابق حریف بھی رہی ہیں اور ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم ایتھلیٹ ہیں۔
کوالیفکیشن راؤنڈ:
10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ کوالیفکیشن راؤنڈ میں، منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے اپنی درستگی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے، 580 کا مشترکہ اسکور حاصل کیا۔ اس شاندار کارکردگی نے انہیں سرفہرست دعویداروں میں شامل کر دیا، جس سے انہیں کانسہ کے تمغے کے شوٹ آف میں جگہ ملی۔
حکومت کی کلیدی حمایت:
سربجوت سنگھ
پیرس اولمپک سائیکل کے دوران سربجوت سنگھ کے لیے حکومت ہند کی اہم اقدامات میں یہ شامل ہیں:
- تربیت اور مقابلہ کی حمایت: 17 جنوری سے 18 فروری 2023 تک، تربیت اور ان کے کوچ کے ساتھ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے مدد فراہم کی گئی۔
- پرسنل ٹرینر سپورٹ: ان کے ذاتی ٹرینر جناب ابھیشیک رانا کے اخراجات کے لیے مالی اعانت مختص کی گئی تاکہ 10 جولائی سے یکم اگست 2024 تک چیٹوروکس میں وولمیرنگ اوٹی سی اور پیرس او جی 2024 میں شرکت کریں۔
موصول ہونے والی مالی امداد:
ٹی او پی ایس کے تحت: 20,24,928 روپئے
سالانہ کیلنڈر برائے تربیت اور مقابلے (اے سی ٹی سی) کے تحت 1,26,20,970 روپئے
اہم کامیابیاں:
ایشین گیمز (2022): ٹیم مقابلے میں گولڈ میڈل اور مکسڈ ٹیم مقابلے میں سلور۔
ایشین چیمپئن شپ، کوریا (2023): 10 میٹر ایئر پسٹل انفرادی مقابلے میں کانسی کا تمغہ اور ہندوستان کے لیے اولمپکس 2024 کوٹہ کے مقام کا حصول ۔
ورلڈ کپ، بھوپال (2023): انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل۔
ورلڈ کپ، باکو (2023): مکسڈ ٹیم مقابلے میں گولڈ میڈل۔
جونیئر ورلڈ کپ، سہل (2022): ٹیم مقابلے میں گولڈ اور انفرادی اور مکسڈ ٹیم مقابلے میں دو چاندی کے تمغے۔
جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ، لیما (2021): ٹیم اور مکسڈ ٹیم مقابلے میں دو گولڈ میڈل۔
منو بھاکر
پیرس اولمپک سائیکل کے دوران منو بھاکر کے لیے حکومت ہند کی طرف سے اہم اقدامات میں یہ شامل ہیں:
- گولہ بارود اور ہتھیار کی سروسنگ: گولہ بارود اور ہتھیار کی سروسنگ ، پیلٹ اور گولہ بارود کی جانچ، اور بیرل کے انتخاب کے لیے مدد فراہم کی گئی۔
- تربیتی تعاون: اولمپکس کی تیاری کے لیے لکسمبرگ میں ذاتی کوچ جناب جسپال رانا کے ساتھ تربیت میں مدد فراہم کی گئی۔
موصول ہونے والی مالی امداد:
ٹی او پی ایس کے تحت: 28,78,634/- روپے
اے سی ٹی سی کے تحت: 1,35,36,155/- روپے
اہم کامیابیاں:
- ایشین گیمز (2022) میں 25 میٹر پسٹل ٹیم میں گولڈ میڈل
- ورلڈ چیمپئن شپ، باکو (2023) میں 25 میٹر پسٹل ٹیم میں گولڈ میڈل
- ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ، چانگون (2023) میں پیرس گیمز 2024 کے لیے کوٹہ کی جگہ
- ورلڈ کپ، بھوپال (2023) میں 25 میٹر پسٹل میں کانسے کا تمغہ
- عالمی چیمپئن شپ، قاہرہ (2022) میں 25 میٹر پسٹل میں چاندی کا تمغہ
- ورلڈ یونیورسٹی گیمز، چینگدو (2021) میں 10 میٹر ایئر پسٹل انفرادی اور خواتین کے ٹیم مقابلے میں دو گولڈ میڈل
************
ش ح۔ ا ک ۔ م ص
(U: 8997 )
(Release ID: 2039152)
Visitor Counter : 55
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam