امور داخلہ کی وزارت
ہندوستان نے آفات سے متعلق تیاری کے ایشیائی مرکز (اے ڈی پی سی) کی صدارت سنبھالی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان آفات کے خطرے میں کمی (ڈی آر آر) کے میدان میں عالمی اور علاقائی قیادت کا کردار ادا کر رہا ہے
ہندوستان نے ڈی آر آر میں، خاص طور پر ڈیزاسٹر ریسیلینٹ انفراسٹرکچر سے متعلق بین الاقوامی اتحاد(سی ڈی آر آئی) کے قیام کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں
Posted On:
26 JUL 2024 3:10PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان آفات کے خطرے میں کمی (ڈی آر آر) کے میدان میں عالمی اور علاقائی قیادت کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ہندوستان نے اس سمت میں متعدد عالمی اقدامات کیے ہیں، جس میں خاص طور پر ایک بین الاقوامی اتحاد برائے ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی) کا قیام بھی شا مل ہیں۔
حکومت ہند کے نمائندے کے طور پر، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے رکن اور ایچ او ڈی جناب راجندر سنگھ نے 25 جولائی 2024 کو تھائی لینڈ کے بنکاک میں سال 25-2024 کے لیے عوامی جمہوریہ چین سے ایشین ڈیزاسٹر پریپریڈنس سینٹر (اے ڈی پی سی) کی سربراہی سنبھال لی ہے۔ اے ڈی پی سی ایک خودمختار بین الاقوامی تنظیم ہے، جو ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں آفات کے خطرے کو کم کرنے اور آب و ہوا کی لچک پیدا کرنے میں تعاون اور عمل درآمد کے لیے کام کر رہی ہے۔ بھارت اور آٹھ پڑوسی ممالک یعنی، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، چین، نیپال، پاکستان، فلپائن، سری لنکا اور تھائی لینڈ اے ڈی پی سی کے بانی ارکان ہیں۔
ہندوستان نے 25 جولائی 2024 کو تھائی لینڈ کے بنکاک میں منعقدہ اے ڈی پی سی کے 5ویں بورڈ آف ٹرسٹی (بی او ٹی) کی میٹنگ کی بھی صدارت کی۔
************
U.No:8792
ش ح۔ وا۔ق ر
(Release ID: 2037486)
Visitor Counter : 71