وزارت خزانہ

مرکزی بجٹ 2024-25 میں زراعت اور اس سے منسلک شعبے کے لیے 1.52 لاکھ کروڑ روپے کا التزام


خریف کے لیے ڈیجیٹل فصل سروے، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کا استعمال کرتے ہوئے 400 اضلاع میں کیا جائے گا

تِلہنوں کے معاملوں میں ‘آتم نربھرتا’ کے حصول کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے

سبزیوں کی پیداوار کے لیے بڑے پیمانے پر کلسٹر ،بڑے کھپت مراکز کے قریب تیار کیے جائیں گے

بجٹ میں شرمپ (جھینگا) بروڈ اسٹاکس کے لیے نیوکلئس بریڈنگ سینٹرز کا نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا گیا

Posted On: 23 JUL 2024 12:59PM by PIB Delhi

زرعی شعبے میں پیداواری صلاحیت اور لچک کو بڑھانے کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی بجٹ 2024-25 میں ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر، تلہنوں کے معاملے میں‘آتم نربھرتا’ سبزیوں کی پیداوار کے لیے بڑے پیمانے پر کلسٹرز اورشرمپ بروڈ اسٹاکس کے لئے نیوکلئس بریڈنگ سینٹرز کے نیٹ ورک کی خاطر  مالی مدد سمیت متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XB5U.jpg

زراعت کے لئے ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر

 پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی سے خوش ہو کر، حکومت، ریاستوں کے ساتھ شراکت  داری میں، 3 سالوں میں کسانوں اور ان کی زمینوں کی کوریج کے لیے، زراعت میں ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر(ڈی پی آئی) کے نفاذ کی سہولت فراہم کرے گی۔ خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر مرکزی محترمہ نرملا سیتارمن نے آج پارلیمنٹ میں 2024-25 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے دوران ڈی پی آئی کا استعمال کرتے ہوئے خریف کے لئے ڈیجیٹل فصل سروے 400 اضلاع میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 6 کروڑ کسانوں اور ان کی زمینوں کی تفصیلات کسان اور زمین رجسٹریوں میں لائی جائیں گی۔ محترمہ سیتا رمن نے مزید کہا کہ جن سمرتھ پر مبنی کسان کریڈٹ کارڈ کا اجرا 5 ریاستوں میں شروع  کیا جائے گا۔

 

دالوں اور تلہنوں کے لیے مشن

دالوں اور تلہنوں کے معاملے میں خود کفالتی کے حصول کے لیے حکومت ان کی پیداوار، ذخیرہ اور مارکیٹنگ کو مضبوط بنائے گی۔ آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2024-25 پیش کرتے ہوئے، مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ سرسوں، مونگ پھلی، تل، سویا بین اور سورج مکھی جیسے تلہنوں کے معاملے میں  ‘ آتم نربھرتا’ حاصل کرنے کی خاطر حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، جیسا کہ عبوری بجٹ میں اعلان کیا گیا تھا۔

 

سبزیوں کی پیداوار اور سپلائی چین

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سبزیوں کی پیداوار کے لیے بڑے پیمانے پر کلسٹر، بڑے کھپت مراکز کے قریب تیار کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی پیداواری تنظیموں، کوآپریٹیو اور اسٹارٹ اپس کوکلیکشن،اسٹوریج اور مارکیٹنگ کے لئے  سبزیوں کی سپلائی چینس کو  فروغ دے گی۔

 

جھینگے کی پیداوار اور برآمدات

 

مرکزی وزیر خزانہ نے جھینگے(شرمپ) بروڈ اسٹاک کے لیے نیوکلئس بریڈنگ سینٹرز کے نیٹ ورک کے قیام کی خاطر  مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ محترمہ سیتارمن نے کہا کہ شرمپ فارمنگ، پروسیسنگ اور ایکسپورٹ کے لیے نابارڈ کے ذریعے مالی مدد  کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مرکزی بجٹ میں جن نو ترجیحی شعبوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں زراعت میں پیداوریت اور لچک سب سے پہلے ہے۔ بجٹ 2024-25 میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لیے 1.52 لاکھ کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔ ‘انّ دتا’ (کسان) کو چار بڑی ذاتوں جس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، میں سے ایک قرار دیتے ہوئےوزیر موصوفہ نے کہا کہ حکومت نے ایک ماہ قبل تمام بڑی فصلوں کے لیے اعلیٰ کم از کم امدادی قیمتوں کا اعلان کیا ہے، جس میں کم از کم لاگت پر 50 فی صد مارجن کے وعدے کو پورا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا کو پانچ سال کے لیے بڑھایا گیا جس سے 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچا۔

****

ش ح۔ م م ۔ ج

Uno-8589



(Release ID: 2035725) Visitor Counter : 8