وزارت خزانہ

انسانی وسائل کی جامع ترقی  اور سماجی انصاف کے لیے ‘مکمل نقطہ نظر’ اپنایا جائے گا


حکومت لوگوں، خاص طور پر کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور غریبوں کی ہمہ جہت اور ہمہ گیر ترقی کے لیے پرعزم ہے

پی ایم وشوکرما، پی ایم سواندھی، قومی روزی روٹی مشن اور اسٹینڈ اَپ انڈیا جیسی اسکیموں کو آگے بڑھایا جائے گا

Posted On: 23 JUL 2024 12:52PM by PIB Delhi

انسانی وسائل کی جامع ترقی اور سماجی انصاف کے لیے‘مکمل نقطہ نظر’ اپنایا جائے گا۔ یہ بات خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر  محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 25-2024 پیش کرتے ہوئے کہی ۔مرکزی بجٹ  روزگار، ہنر مندی، ایم ایس ایم ایز اور متوسط ​​طبقے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ جامعیت اور شمولیت کی اہمیت کو بھی واضح کرتا ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عبوری بجٹ میں طے کی گئی حکمت عملی کے مطابق جس میں‘وکست بھارت’ کے حصول کے لیے ایک تفصیلی روڈ میپ پیش کیا گیا تھا،انسانی وسائل کی ترقی اور سماجی انصاف کو مرکزی بجٹ 25-2024 میں سبھی کے لیے کافی مواقع پیدا کرنے کے لیے 9 ترجیحات میں سے ایک کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے مسلسل کوششوں کا تصور کیا گیا ہے۔

مرکزی بجٹ 25-2024 میں9 موضوعاتی اہداف کو ترجیح دی گئی ہے، جن میں تبدیلی کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ زراعت، روزگار اور ہنر مندی، جامع انسانی وسائل کی ترقی اور سماجی انصاف، مینوفیکچرنگ اور خدمات، شہری ترقی، توانائی کی حفاظت، بنیادی ڈھانچہ، جدت طرازی، تحقیق اور ترقی اور اگلے سلسلے کی اصلاحات میں پیداواری صلاحیت اور لچک جیسے امور شامل ہیں۔ اس کاذکر کرتے ہوئے کہ‘‘حکومت لوگوں کی ہمہ جہت، ہمہ گیر اور سبھی کی شمولیت والی ترقی ،خاص طور پر کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور غریبوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔’’ انہوں نے کہا کہ‘مکمل نقطہ نظر’ اپنانے کا مقصد تمام اہل افراد کو تعلیم اور صحت سمیت مختلف پروگراموں کے ذریعے احاطہ کرنا ہے، تاکہ جامع طور پر سماجی انصاف حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنا کر انہیں بااختیار بنائے گا۔

مؤثر نفاذ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئےاس ترجیحی موضوع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے محترمہ نرملا سیتا رمن نے مزید اعلان کیا کہ کاریگروں، دستکاروں،خود امدادی گروپوں،درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور خواتین کاروباریوں اور ریہڑی پٹری والوں کے ذریعہ معاشی سرگرمیوں کی حمایت کرنے والی اسکیموں کو نافذ کیا جائے گا۔ پی ایم وشوکرما، پی ایم سوندھی، قومی روزی روٹی مشن اور اسٹینڈ-اِپ انڈیا کے نفاذ میں  تیزی لائی جائے گی۔

 

****

ش ح۔م ع۔ن ع

U:8583



(Release ID: 2035701) Visitor Counter : 16