وزارت خزانہ
ان نوجوانوں کی مدد کے لیے جو سرکاری اسکیموں اور پالیسیوں کے تحت مستفید ہونے کے اہل نہیں ہیں ان کی مدد کی غرض سے اعلیٰ تعلیم کے لیے قرضوں کے تحت 10 لاکھ روپے تک کی مالی امداد
ای- واؤچرس ہر سال ایک لاکھ طلباء کو براہ راست دیے جائیں گے
بنیادی تحقیق اور ابتدائی ترقی کے لیے انوسندھان نیشنل ریسرچ فنڈ کو فعال کیا جائے گا
Posted On:
23 JUL 2024 12:51PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے گھریلو اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے 10 لاکھ روپے تک کے قرضوں کے لیے مالی تعاون کا اعلان کیا تاکہ ان نوجوانوں کی مدد کی جا سکے جو سرکاری اسکیموں اور پالیسیوں کے تحت کسی بھی فائدے کے لیے اہل نہیں ہیں۔ آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ25-2024 پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ای- واؤچرس ہر سال ایک لاکھ طلباء کو براہ راست قرض کی رقم کے 3 فیصد سالانہ سود میں رعایت کے لیے دیے جائیں گے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ انوسندھان قومی تحقیقی فنڈ کو بنیادی تحقیق اورابتدائی ترقی کے لیے فعال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عبوری بجٹ میں اعلان کے مطابق ایک لاکھ کروڑ کی مالیات کی فراہمی کے ساتھ تجارتی پیمانے پر نجی شعبے سے چلنے والی تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے ایک طریقہ کار قائم کیا جائے گا۔
****
ش ح۔م ع۔ن ع
U:8582
(Release ID: 2035681)
Visitor Counter : 58
Read this release in:
English
,
Khasi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam