وزارت خزانہ

اقتصادی جائزہ 2024 میں  کہا گیا ہے کہ صحت کا شعبہ ایک مستحکم معیشت کے لیے نہایت اہم ہے


آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(اے بی-پی ایم جے اے وائی)کی 49فیصد مستفیدین خواتین ہیں: اقتصادی جائزہ

ایمس دیوگھر میں 10,000 واں جن اوشدھی کیندر کا افتتاح

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت 64.86 کروڑ  روپےکے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس (اے بی ایچ اے)بنائے گئے ہیں

Posted On: 22 JUL 2024 2:47PM by PIB Delhi

آج پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کردہ اقتصادی جائزہ24-2023 اس بات پر زور دیتا ہے کہ جامع ترقی کے لیے ذمہ دار طویل مدتی عوامل کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کا ایک مضبوط نظام  مستحکم معیشت کے لیے بہت ضروری ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010ESN.jpg

 

تمام ترقیاتی پالیسیوں میں احتیاطی اور حفظان صحت کو فروغ دینے سے متعلق واقفیت کے ذریعے ہر عمر کے لوگوں کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے اور اچھے معیار کی حفظان  صحت خدمات تک عالمی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کے ساتھ  مربوط  یہ اقتصادی جائزہ‘سبھی کے لیے معیاری حفظان صحت’ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے اہم اقدامات اور اسکیموں پر روشنی ڈالتا ہے۔

آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی):ثانوی اور تیسرے درجے کے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے پسماندہ خاندانوں کے لیے 5 لاکھ روپے/فی سال کاصحت بیمہ کور فراہم کرنے کے مقصد سے8 جولائی 2024 تک34.73 کروڑ آیوشمان بھارت کارڈ بنائے گئے ہیں اور اس اسکیم کے تحت7.37 کروڑ اسپتالوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس اسکیم سے مستفید ہونے والوں میں 49فیصد خواتین ہیں۔

پی ایم جن اوشدھی کیندر: اس اسکیم کا مقصد بازار کی قیمتوں سے50 سے 90 فیصدسستی معیاری ادویات فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت گزشتہ سال ایمس دیوگھر میں 10,000 واں جن اوشدھی کیندر کا افتتاح کیا گیا تھا۔ 1965 ادویات اور 293 جراحی کے سازوسامان ان جن اوشدھی کیندروں پر دستیاب ہیں۔

امرت(علاج کے لیے سستی ادویات اور قابل اعتماد امپلانٹس): مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں300 سے زیادہ امرت فارمیسی کام کر رہی ہیں۔ ان کا مقصد سنگین بیماریوں کے لیے رعایتی ادویات فراہم کرنا ہے۔

آیوشمان بھاؤ مہم: ستمبر 2023 میں شروع کی گئی، اس مہم کا مقصد ملک بھر کے ہر گاؤں/قصبے میں منتخب صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو پورا کرنا اور شہریوں کو حکومت کی اہم اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ مہم کے دوران حاصل کیے گئے قابل ستائش سنگ میل یہ ہیں:

  • 16.96 لاکھ صحت و تندرستی، یوگا اوردھیان کے سیشن؛1.89 کروڑ ٹیلی مشارت  کی گئی ۔
  • 11.64 کروڑ لوگوں نے مفت ادویات اور 9.28 کروڑ لوگوں نے مفت جانچ خدمات حاصل کیں۔
  • جنین کی قبل از پیدائش چیک اپ(اے این سی)اور ٹیکہ کاری 82.10 لاکھ ماؤں اور 90.15 لاکھ بچوں نے حاصل کی۔
  • سات اقسام (ٹی بی، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، منہ کا کینسر، چھاتی کا کینسر، سروائیکل کینسر اور موتیا بند)کی اسکریننگ کا 34.39 کروڑ لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔
  • 2.0 کروڑ مریضوں نے جنرل او پی ڈی سے مشورہ لیا، جبکہ 90.69 لاکھ مریضوں نے ماہر او پی ڈی سے مشورہ  لیااور 65,094 بڑی سرجری اور 1,96,156 چھوٹی سرجری کی گئیں۔
  • 13.48 کروڑ آبھا(اے بی ایچ اے) اکاؤنٹس بنائے گئے، 9.50 کروڑ آیوشمان کارڈ بنائے گئے اور 1.20 لاکھ آیوشمان سبھاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
  • 31 مارچ 2024 کی تاریخ تک25.25 لاکھ صحت میلوں میں مجموعی طورپر20.66 کروڑ لوگوں نے فائدہ اٹھایا ۔
  • آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن(اے بی ڈی ایم):2021میں شروع کی گئی اس  اسکیم کا مقصد پورے ملک میں ایک قومی ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم بنانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، 64.86 کروڑ آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس (اے بی ایچ اے) بنائے گئے ہیں،3.06 لاکھ صحت سہولت کی رجسٹریاں بنائی گئی ہیں،4.06 لاکھ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد رجسٹرڈ ہیں اور 39.77 کروڑ صحت کے ریکارڈ اے بی ایچ اے سے ​​منسلک ہیں۔

ای سنجیونی: 2019میں شروع کی گئی، دور دراز کے علاقوں میں ورچوئل وسیلے سے ڈاکٹروں کے مشورے کے لیے ٹیلی میڈیسن کی اس اسکیم نے 9 جولائی 2024 کی تاریخ تک1.25 لاکھ صحت اور تندرستی مراکز میں 15,857 مراکز کے ذریعے 26.62 کروڑ مریضوں کی 128 اسپیشلٹیز میں خدمت کی ہے،جنہیں اب آیوشمان آروگیہ مندر (جیسا کہ بولا جارہا ہے)کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G5OT.jpg

 

****

ش ح۔ م ع۔ن ع

U:8540



(Release ID: 2035098) Visitor Counter : 10