قبائیلی امور کی وزارت
جناب جویل اورام نے قبائلی امور کی وزارت کے تحت آئندہ 100 دنوں کے لیے اسکیموں اور کلیدی اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا
Posted On:
17 JUL 2024 6:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی میں آج ایک دن بھر کی ایك میٹنگ میں قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوال اورم اور ریاستی وزیر جناب درگا داس یوکی نے اسکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اگلے 100 دنوں کے لیے وزارت کے اہم اقدامات پر حکمت عملی تیار كی۔
اجلاس کا آغاز وزارت کی اسکیموں اور اقدامات پر ایک جامع پیشکش کے ساتھ ہوا، جس کے بعد بجٹ کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں جن اہم اسکیموں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا وہ اس طرح ہیں:
- قبائلی طلباء کے لیے وظائف کی اسکیمیں
- پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان )پی ایم-جن من)
- پردھان منتری آدی آدرش گرام یوجنا )پماگی)
- ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول )ایمرس)
- معاش کی اسکیمیں
- آئین کے آرٹیکل 275 (1) کی گنجائشوں کے تحت گرانٹس
- قبائلی تحقیقی اداروں)ٹرائیز) کو سپورٹ
- رضاکارانہ تنظیموں )این جی اوز( کی مدد
- صحت کے شعبے میں كئے جانے والے اہم اقدامات، اور
- وزارت کے مختلف ڈویژنوں کے زیر انتظام دیگر ذیلی امور
جناب اورم نے ایک جامع اور مساوی معاشرے کو فروغ دینے میں اِن اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب یوکی نے اِن جذبات کی بازگشت کرتے ہوئے اِن اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے درکار مشترکہ کوششوں کو اجاگر کیا۔ سکریٹری (قبائلی امور)، جناب ویبھو نیر نے سینئر افسران کے ساتھ بروقت اور موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے قیمتی معلوماتی اور تفصیلی منصوبے فراہم کیے ۔
اجلاس قبائلی برادری کو بااختیار بنانے کے لیے طے شدہ اہداف کی خاطر انتھک محنت کرنے کے لیے وزارت کے متفقہ عزم کے ساتھ مكمل ہوا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2033884)
Visitor Counter : 52