امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہر سال 25 جون کو ’سمودھان ہتیہ دیوس‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے


 ’سمودھان ہتیہ دیوس‘ ان لاکھوں لوگوں کے لیے ایک اعزاز ہے جنہوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی : جناب امت شاہ

جمہوریت کے تحفظ اور ہر ہندوستانی میں انفرادی آزادی کے لافانی شعلے کوروشن رکھنے کے لیے ’سمودھان ہتیہ دیوس‘

25 جون 1975 کو ایمرجنسی لگا کر ہندوستانی جمہوریت کی روح کا گلا گھونٹ دیا گیا اور لاکھوں لوگوں کو بلاجواز سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا

ایمرجنسی کے دوران آمر حکومت نے لوگوں کو بڑے پیمانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور میڈیا کی آواز کو دبایا

Posted On: 12 JUL 2024 5:40PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ہر سال 25 جون کو ’سمودھان ہتیہ دیوس‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی  وزیر جناب امت شاہ نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹس میں کہا کہ 25 جون 1975 کو اس وقت کی وزیر اعظم نے آمرانہ ذہنیت کا ڈھٹائی سے مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے ہماری جمہوریت کی روح کا گلا گھونٹ دیا۔ لاکھوں لوگوں کو بغیر کسی قصور کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا اور میڈیا کی آواز کو خاموش کر دیا گیا۔ حکومت ہند نے ہر سال 25 جون کو’سمودھان ہتیہ دیوس‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دن ان تمام لوگوں کی بے انتہاخدمات  کی یاد دلائے گا جنہوں نے 1975 کی ایمرجنسی کے غیر انسانی درد کو برداشت کیا۔

 

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت والی حکومت کے فیصلے کا مقصد ان لاکھوں لوگوں کے جذبے کا احترام کرنا ہے جنہوں نے ایک جابر حکومت کے ہاتھوں ناقابل بیان ظلم و ستم کا سامنا کرنے کے باوجود جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی۔’سمودھان ہتیہ دیوس‘ہر ہندوستانی میں انفرادی آزادی اور ہماری جمہوریت کے دفاع کے لازوال شعلہ کو زندہ رکھنے میں مدد کرے گا، تاکہ کوئی بھی آمرانہ قوت ان ہولناکیوں کا اعادہ نہ کرسکے ۔

 

***********

ش ح ۔  ف ا - م ش

U. No.8360


(Release ID: 2033563) Visitor Counter : 52