ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہوا کے معیار ،آب وہوا کی تبدیلی، جنگلات، قدرتی وسائل، قابل تجدید توانائی کے ذرائع اور جنگلی حیات کے موضوع  پر ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان باہمی میٹنگ

Posted On: 12 JUL 2024 11:38AM by PIB Delhi

بھوٹان کی شاہی حکومت کے ایک وفد نے، جس کی سربراہی بھوٹان کی حکومت میں توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر جناب ر جیم شیرنگ کررہے تھے۔ جناب کیرتی وردھن سنگھ، مرکزی وزیر مملکت برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی سے ملاقات کی اور ہوا کے معیار ، آب وہوا کی تبدیلی ، جنگلات، قدرتی وسائل، جنگلی حیات اور قابل تجدید توانائی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HQEW.jpg

جناب کیرتی وردھن سنگھ نے بھوٹان کے وزیر کا بین الاقوامی بگ کیٹ  اتحاد میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا، جو کہ ہندوستان کی ایک عالمی پہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا جغرافیہ، ماحولیاتی نظام اور ساتھ  ہی ساتھ جمہوریت کی مشترکہ اقدار  ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آب وہوا کی تبدیلی دونوں ممالک کے لیے مشترکہ تشویش کا معاملہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EP9S.jpg

جناب شیرنگ نے اپریل 2024 میں پارو میں پائیدار فنانس فار ٹائیگر لینڈ اسکیپ کانفرنس کی کامیابی کے ساتھ  میزبانی انجام دینے کے بارے میں مطلع  کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھوٹان پہلے سے ہی کاربن کے صفر اخراج والا ملک ہے اور توانائی کا بڑا حصہ اسے پن بجلی سے حاصل کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039FNQ.jpg

دونوں فریقوں نے آب وہوا تبدیلی، ہوا کے معیار، جنگلات، جنگلی حیات کے  بندوبست  اور ماحولیات نیز آب وہوا کی تبدیلی کے شعبے میں استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ بھارت نے  مشترکہ ورکنگ گروپ  اجلاس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی  تھی ۔

*****

U.No:8272

ش ح۔ش م۔رم


(Release ID: 2032635) Visitor Counter : 79