وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں سے متعلق گمراہ کن خبروں پر وضاحت


تمام گریڈ 6 کی نصابی کتابیں ،جولائی 2024 کے اندر ہی،  این سی ای آر ٹی کے ذریعے دستیاب کرائی جائیں گی

تیسرے اور چھٹے درجے کے علاوہ تمام کلاسوں کے لیے، موجودہ نصاب یا نصابی کتابوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے

Posted On: 10 JUL 2024 3:23PM by PIB Delhi

مورخہ 9 جولائی 2024 کو  روزنامہ ’دی ہندو‘ میں  شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے،  جس کا عنوان ہے’’ چھٹے، نویں  اور گیارہویں  درجے کے لیے نظر ثانی شدہ این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں پر تذبذب نے اساتذہ کو پریشان کر دیا ہے‘‘یہ واضح کیا جاتا ہے کہ یہ خبر حقیقتاً غلط اور گمراہ کن ہے۔

اخبار کے مضمون میں ذکر کیا گیا ہے کہ:

  1. این سی ای آر ٹی کی  چھٹی کلاس کی نصابی کتابوں کو طلباء تک پہنچنے میں مزید 2 مہینے لگیں گے۔
  2. سی بی ایس ای کی طرف سے یہ واضح طور پر نہیں بتایا گیا کہ آیا صرف تیسری اور چھٹی کلاس    کو بھی نظر ثانی شدہ نصابی کتابیں موصول ہوں گی یا  اس میں نویں اور گیارہویں کلاس   کو بھی شامل کیا جائے گا۔
  3. نویں کلاس   کی  انگریزی اور جغرافیہ اور گیارہویں کلاس  کی  کمپیوٹر سائنس، کیمسٹری اور تاریخ کی نصابی کتابوں کی اشاعت  نہیں ہوئی ہے۔

کسی بھی بدگمانی کو دور کرنے اور زیادہ وضاحت کے لیے، درج ذیل کا اعادہ کیا  جاتا ہے-

  1. درجہ چھ کی تمام نصابی کتابیں جولائی 2024 کے اندر ہی،  این سی ای آر ٹی کے ذریعے دستیاب کرائی جائیں گی۔ جس 2 ماہ کی تاریخ کا حوالہ دیا جا رہا ہے، وہ  قطعی غلط ہے۔ تجرباتی آموزش کے نقطہ نظر کے تحت، اساتذہ اور طلبہ کو تجربات کے لیے مناسب وقت فراہم کرنے اور اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے، پرانے سے نئے نصاب میں آسانی سے منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے، این سی ای آر ٹی نے پہلے ہی  درجہ چھ کے لئے  تمام 10 مضامین کے لئے  ایک ماہ طویل برج  پروگرام دستیاب کرایا ہے ، جو اس وقت درس و  تدریس کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
  2. مارچ 2024 میں ہی، اسے سی بی ایس ای کے سرکلر نمبر اکاد۔ 29/2024 بتاریخ 22 مارچ 2024 کے مطابق، تین اور چھ کے  علاوہ تمام کلاسوں کے لیے، موجودہ نصاب یا نصابی کتابوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گمراہ کن معلومات کے تناظر میں، سی بی ایس ای نے اسکولوں کو ایک بار پھر مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کلاسوں کے لیے ان ہی  نصابی کتب کا استعمال جاری رکھیں،  جیسا کہ انھوں نے پچھلے تعلیمی سال (24-2023) میں کیا تھا۔
  3. آر پی ڈی سی بنگلور ،تمل ناڈو سمیت تمام جنوبی ہندوستانی ریاستوں کی دیکھ بھال  کرتا ہے۔ آر پی ڈی سی  بنگلور سے موصول ہونے والی نویں اور گیارہویں کلاس کی نصابی کتابوں کے عنوان کے لحاظ سے ضرورت کو این سی ای آر ٹی پبلی کیشن ڈویژن نے پورا کیا ہے اور آر پی ڈی سی بنگلور کی جانب  سے کسی طرح کی  کمی کی کوئی  اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ا ع۔ن ا۔

U-8208  


(Release ID: 2032121) Visitor Counter : 84