امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے‘یاترا’کو ، جوایک آن لائن ٹریول پلیٹ فارم ہے، کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ صارفین کو بکنگ کی رقم کی واپسی کے لیے کی ہدایت کی ہے


یاترا سے 2.5 کروڑ روپے سے زیادہ رقم  واپسی کے لیے ابھی بھی زیر التواء، تقریباً 23 کروڑ روپے  صارفین کو واپس کیے گئے

صارفین کی شکایات بغیر کسی رکاوٹ کے حل کئے جانے کے لیے، نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن نے ایجنسی کے ذریعے پانچ پیشہ ور افراد کا تقرر کیا

Posted On: 09 JUL 2024 12:04PM by PIB Delhi

نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن (1915 ٹول فری نمبر) کے ذریعے سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) کے نوٹس میں آیا کہ کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے منسوخ شدہ ہوائی ٹکٹوں کی واپسی نہ کرنے سے متعلق بہت سی شکایات درج کی گئی تھیں جن میں صارفین نے الزام لگایا تھا کہ ٹریول ایجنسیوں نے انہیں بتایا کہ ایئر لائنز وغیرہ سے رقم کی واپسی موصول نہیں ہوئی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں پراواسی لیگل سیل بمقابلہ یونین آف انڈیا (ڈبلیو پی(سی) 2020 کا ڈی  نمبر10966) مورخہ 01.10.2020  والے معاملے میں   ہدایت دی تھی کہ:

’’اگر ٹکٹ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران سفر کے لیے ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بک کرائے گئے ہیں، تو ایسے تمام معاملات میں ایئر لائنز کی جانب سے فوری طور پر مکمل رقم کی واپسی کی جائے گی۔ اس طرح کی رقم کی واپسی پر، رقم فوری طور پر ایجنٹ کے ذریعے مسافروں تک پہنچی جائے گی’’۔

مندرجہ بالا کی روشنی میں، سی سی پی اے نے یاترا کے خلاف کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے منسوخ شدہ ایئر لائن ٹکٹوں کی واپسی نہ کرنے کے حوالے سے از خود کارروائی شروع کی۔

اس ٹریول کمپنی کو 09.03.2021 کو وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا گیا تھا جو کہ کووڈ-19 میں متاثر ہوئی بکنگ کی رقم کی واپسی کے التواء سے متعلق ہے۔ اس کی تعمیل میں سی سی پی اے نے کمپنی کی کئی سماعتیں کیں اور صارفین کو کی گئی رقم کی واپسی کی پیشرفت کی قریب سے نگرانی کی۔

 سی سی پی اے نے  8 جولائی 2021 سے 25 جون 2024 تک، ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کئی سماعتیں کیں۔ ان کوششوں کے نتیجے میں، یاترا آن لائن لمٹیڈ نے زیر التواء ریفنڈ بکنگ کی کل تعداد کو کم کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ 2021 میں، 26,25,82,484 روپے کی 36,276 بکنگ زیر التواء تھیں۔ 21 جون 2024 تک، یہ تعداد نمایاں طور پر کم ہو کر 4,837 بکنگ ہو گئی ہے، جس کی رقم 2,52,87,098  روپے ہے۔ یاترا نے صارفین کو تقریباً 87فیصد رقم کی واپسی کی ہے اور مزید کوشش کی ہے کہ صارفین کو تقریباً 13فیصد رقم واپس کی جائے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام زیر التواء رقوم کی واپسی ایئر لائنز کے ذریعے فوری اور مؤثر طریقے سے کی جائے۔

2021 میں، ایئر لائنز سے متعلق کل 5,771 بکنگ تھیں جو 9,60,14,463  روپےکی رقم کی واپسی کے لیے زیر التواء تھیں۔ 2024 تک، یاترا نے 31,79,069روپے کی بقایا رقم کے ساتھ ایئر لائنز کی التوا کو کم کر کے 98 بکنگ کر دیا ہے۔ سی سی پی اے کے ذریعہ مورخہ 27.06.2024 کے آرڈر نے یاترا کی 22 باقی ایئر لائنز کو صارفین کو تیزی سے 31,79,069 روپے واپس کرنے کی ہدایت کی۔

سی سی پی اے سے پہلے کی گئی کارروائی کے دوران، کئی دیگر ٹریول پلیٹ فارمز جیسے میک مائک ٹرپ، ایز مائی ٹرپ، کلیئر ٹرپ، اگزیگو اینڈ تھومس کک نے ان صارفین کو پوری رقم واپس کر دی ہے جن کے ٹکٹ کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔

صارفین کو رقم کی واپسی کی بروقت کارروائی میں مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے، سی سی پی اے نے 27.06.2024 کو ایک حکم جاری کیا جس میں اس نے یاترا کو نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن(این سی ایچ)  پر اس کے لئے  مختص  انتظامات قائم کرنے کی ہدایت کی۔ خاص طور پر، یاترا کو بقیہ 4,837 مسافروں کو کال کرنے کے لیے این سی ایچ میں پانچ خصوصی نشستیں مختص کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہ کووڈ-19  لاک ڈاؤن سے متعلقہ پرواز کی منسوخی کی وجہ سے ان کے زیر التواء رقم کی واپسی پر کارروائی کی جائے گی۔ ان پانچ  وقف  شدہ  اہلکاروں کو شامل کرنے کے لیے ہونے  والے اخراجات یاترا کے ذریعے پوری طرح سے ادا کیے جائیں گے جو براہ راست این سی ایچ  کے زیر انتظام ایجنسی کو ادا کیے جائیں گے۔

سی سی پی اے کا حکم بروقت رقم کی واپسی کی اہمیت کو مزید تقویت دیتا ہے اور یاترا کو اس ہدایت پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ تمام زیر التواء بکنگ کے مکمل تصفیہ  کو یقینی بنایا جا سکے۔

********

 

 

ش ح۔س ب ۔ رض

U:8166

 


(Release ID: 2031668) Visitor Counter : 68