جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت جانچ کی سہولیات، بنیادی ڈھانچے اور ادارہ جاتی فنڈنگ کے لیے مرکز نے اسکیم کے رہنما خطوط جاری کیے


رہنما خطوط گرین ہائیڈروجن (جی ایچ2 ) سیکٹر میں مخصوص معیارات/رہنما خطوط سے ہم آہنگ مضبوط معیار اور جانچ کے ماحولیاتی نظام پر زور دیتے ہیں

Posted On: 04 JUL 2024 3:22PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت جانچ کی سہولیات، بنیادی ڈھانچے اور معیارات اور ریگولیٹری فریم ورک کی ترقی کے لیے ادارہ جاتی فنڈنگ کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کی طرف سے 4 جولائی 2024 کو اسکیم کے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔

یہ اسکیم گرین ہائیڈروجن اور اس کے مشتقات کی ویلیو چین میں اجزاء، ٹیکنالوجیز اور عمل کے لیے موجودہ جانچ کی سہولیات میں موجود خلا کی نشاندہی میں معاونت کرے گی۔ یہ اسکیم محفوظ اور مستحکم آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے ٹیسٹنگ کی نئی سہولیات کی تخلیق اور موجودہ ٹیسٹنگ سہولیات کی اپ گریڈیشن میں معاونت کرے گی۔

اس اسکیم کو کل تخمینہ جاتی بجٹ 200 کروڑ کے  ساتھ مالی سال  2025-26 تک نافذ کیا جائے گا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس ای)  اسکیم کو نافذ کرنے والی ایجنسی (ایس آئی اے) ہوگی۔

یہ  اسکیم جی ایچ 2 کی پیداوار اور تجارت میں معیار، پائیداری، اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط معیار اور کارکردگی کی جانچ کی سہولیات کی ترقی پر محیط  ہے۔

اسکیم کے رہنما خطوط تک یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن 4 جنوری 2023 کو شروع کیا گیا تھا، جس کی  تخمینہ جاتی  لاگت مالی سال 2029-30 تک 19,744 کروڑ روپے ہے۔  یہ صاف توانائی کے ذریعے آتم ا نربھر (خود کفیل) بننے کے ہندوستان کے مقصد میں حصہ ڈالے گا اور عالمی صاف توانائی کی منتقلی کے لیے ایک تحریک کے طور پر کام کرے گا۔ یہ مشن معیشت کی نمایاں ڈیکاربنائزیشن کا باعث بنے گا، حجری ایندھن کی درآمدات پر انحصار کم کرے گا، اور ہندوستان کو گرین ہائیڈروجن میں ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی قیادت سنبھالنے کے قابل بنائے گا۔

 

 

ش ح۔ ا ک۔ ج

Uno-8058


(Release ID: 2030718) Visitor Counter : 55