وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کا ہاتھرس واقعے پر دکھ کا اظہار، متاثرین کے لیےنقد امداد گریشیا کا اعلان

Posted On: 02 JUL 2024 8:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے ہاتھرس حادثہ میں ہونے والی ہلاکتوں پررنج و  غم کا اظہار کیا اور ہر مرنے والے اور زخمیوں کے لواحقین کے لیےنقد امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔

جناب مودی نے وزیر اعظم نیشنل ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ہر مرنے والے کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور بھگدڑ میں زخمی ہونے والوں کے لیے 50,000 روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) نے ایکس پر پوسٹ کیا:

"وزیر اعظم جناب @narendramodi جی نے ہاتھرس میں ہونے والے حادثے میں ہر مرنے والوں کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے کی نقد امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

8011


(Release ID: 2030305) Visitor Counter : 49