عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ 1 جولائی 2024 کو فیملی پنشن یافتگان کی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے ایک ماہ تک چلنے والی خصوصی مہم کا آغاز کریں گے


یکم جولائی سے 31 جولائی 2024 تک 46 وزارتیں/ محکمے اس خصوصی مہم میں حصہ لیں گے، خصوصی مہم کے تحت 1891 فیملی پنشن یافتگان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا

Posted On: 30 JUN 2024 10:33AM by PIB Delhi

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ 1 جولائی 2024 کو نئی دہلی میں فیملی پنشن یافتگان کی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کریں گے۔ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے اپنے 100 روزہ ایکشن پلان کے حصے کے طور پر 1 تا 31 جولائی 2024 کے دوران فیملی پنشن یافتگان کی شکایات کے مؤثر ازالہ کے لیے ایک ماہ تک چلنے والی خصوصی مہم چلائی ہے جس میں 46 وزارتیں/ محکمے شرکت کریں گے۔ اس خصوصی مہم کا مقصد فیملی پنشن کی شکایات کے التوا میں کافی حد تک کمی لانے کی کوشش کرنا ہے۔ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود، سابق فوجیوں کی بہبود کے محکموں کے سکریٹری، ڈی جی بی ایس ایف، اکاؤنٹس کے کنٹرولر جنرل، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ 46 وزارتوں/ محکموں کے نوڈل عوامی شکایات افسران، تمام پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے نمائندے اور پنشنر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

فی الوقت سنٹرلائزڈ پنشن شکایت اور ازالے کے نظام (سی پی ای این جی آر اے ایم ایس) پر ایک سال میں تقریباً 90,000 معاملے درج کیے جا رہے ہیں۔ شکایات یا تو براہ راست پورٹل (URL:www.pgportal.gov.in/PENSION/) پر درخواست دہندہ کے ذریعے یا ای میل، پوسٹ یا ٹول فری نمبر 1800-11-1960 کے ذریعے تفصیلات کی وصولی پر ڈی او پی پی ڈبلیو کے ذریعے درج کی جا سکتی ہیں۔ کل شکایات میں سے، فیملی پنشن کی شکایات کے معاملات تقریباً 20 تا 25 فیصد ہیں۔ فیملی پنشنر کی شکایات کا بڑا حصہ خواتین پنشنر کی طرف سے تشکیل دیا گیا ہے۔ خصوصی مہم میں خاندانی پنشن سے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر درج شکایات میں سے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ مہم کی مدت کے دوران 46 وزارتوں/ محکموں/ تنظیموں سے متعلق فیملی پنشن سے متعلق کل 1891 (15.06.2024 تک) شکایات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ زیادہ تر شکایات ڈیفنس پنشنر، ریلوے پنشنر اور ایم ایچ اے کے تحت سی اے پی ایف کے پنشنر سے متعلق ہیں۔ بینک سے متعلق مسائل بھی ایک قابل ذکر تعداد تشکیل دیتے ہیں۔ ڈی او پی پی ڈبلیو مشن موڈ طریقہ کار پر شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے متعلقہ انتظامی وزارت/ محکمہ/ تنظیم کو نگرانی اور ہر طرح کی مدد فراہم کرے گا۔ وزارتیں/ محکمے ٹویٹس اور پی آئی بی کے بیانات کے ذریعے کامیابی کی کہانیوں کو پھیلائیں گے۔ ڈی او پی پی ڈبلیو نے مہم کی کامیابی کے لیے ایک ہیش ٹیگ یعنی #SpecialCampaignFamilyPension تیار کیا ہے۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 7943



(Release ID: 2029667) Visitor Counter : 20