وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کوٹی  20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی

Posted On: 29 JUN 2024 11:56PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹی  20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو ٹیم کی کامیابی پر فخر ہے اور ٹیم  کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک ایک میچ جیت کر اس ٹورنامنٹ کو مزید دلکش بنا دیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

"چیمپئنز!

ہماری ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کو اسٹائل میں گھر لے آئی!

ہمیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

یہ میچ تاریخی تھا۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

7939


(Release ID: 2029605) Visitor Counter : 51