نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

آج راجیہ سبھا کے 264 ویں اجلاس کے آغاز پر راجیہ سبھا کے چیئرمین  جناب جگدیپ دھنکھڑ کے افتتاحی کلمات  

Posted On: 27 JUN 2024 1:46PM by PIB Delhi

چیئرمین: معزز اراکین، میں راجیہ سبھا کے 264ویں اجلاس کے آغاز پر آپ سب کا پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔ لوک سبھا کے حالیہ عام انتخابات اور چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے۔ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، بھارت کے لوگوں نے ہماری جمہوری سیاست اور ان اقدار پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے  ، جو ہماری جمہوریہ کی بنیاد ہیں۔ اس  ’فیسٹیول آف ڈیموکریسی‘ کی کامیابی  کے ساتھ  تکمیل  ، ہم سب کے لیے بڑے فخر اور ستائش کی بات ہے۔

 یہ ایوان بھی اپنے حالیہ دو سالہ انتخابات کے بعد جزوی طور پر دوبارہ تشکیل  ہوا ہے۔ ایوان کے تمام 61 نو منتخب/نامزد اراکین کو مبارکباد۔ یقینی طور پر ممبران اپنی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے میں اپنا  تعاون دیں گے۔

آئیے  ، ہم سب مل کر جمہوریت کی سربلندی کے لیے کام کریں۔ آئیے  ، ہم مکالمے، بحث، غور و خوض اور بحث کے ایک صحت مند نظام میں اپنا  تعاون دیں،  جو  جمہوریت کا خاصہ  ہے۔

 

...................

 ش ح – ج ق    - ع ا

U.No. 7869



(Release ID: 2029010) Visitor Counter : 20