وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے جناب اوم برلا کو لوک سبھا کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی

Posted On: 26 JUN 2024 2:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  ، جناب اوم برلا کو دوسری بار لوک سبھا کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایوان کو نومنتخب اسپیکر کی بصیرت اور تجربے سے بہت فائدہ ہوگا۔

جناب  مودی نے  ’ایکس ‘  پر ایک پوسٹ میں تحریر کیا :

’’ میں جناب  اوم برلا جی کو دوسری بار لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دینا چاہوں گا۔ ایوان کو ان کی بصیرت اور تجربے سے بہت فائدہ پہنچے گا۔ ان کے آئندہ  کی مدت  کے لیے میری نیک خواہشات۔ ‘‘

99999999999

****************

)ش ح۔  ا ع ۔  ع ا (

U.No. 7841



(Release ID: 2028764) Visitor Counter : 19