وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے قزاقستان کے صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی
وزیراعظم نے قزاقستان کے صدر توکا ئیف کی نیک خواہشات کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا
دونوں رہنماؤں نے کلیدی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا
وزیراعظم نے قزاقستان میں آئندہ ا یس سی او سربراہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے اپنی جانب سے مکمل حمایت کا اظہار کیا
Posted On:
25 JUN 2024 6:07PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج قزاقستان کے صدر عالی جناب قاسم جومارٹ توکائیف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
صدر توکائیف نے دنیا میں سب سے بڑے جمہوری عمل کے کامیاب انعقاد اور وزیراعظم کے لگاتار تیسری مدت کے لئے منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے قز۱قستان کے صدر کی جانب سے پرجوش مبارک بادی کے لئے، اُن کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی کلیدی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئےمل کر کام کرتے رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے قزاقستان کے شہر آستانہ میں آئندہ ایس سی او سربراہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے بھارت کی طرف سے انہیں مکمل حمایت سے آگاہ کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قزاقستان کی قیادت علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے اپنی شراکت داری اور خدمات فراہم کرے گی ۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
************
U.No:7817
ش ح۔ح ا۔ق ر
(Release ID: 2028587)
Visitor Counter : 57
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam