وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم نے، تعلیمی اداروں میں تمباکو سے پاک (ٹی او ایف ای آئی) ملک گیر مہم شروع کی
Posted On:
24 JUN 2024 4:29PM by PIB Delhi
تمباکو کا استعمال، ہندوستان میں قابل روک تھام اموات اور بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے اور اس سے ملک میں ہر سال تقریباً 1.35 ملین اموات ہوتی ہیں۔ ہندو ستان تمباکو کا دوسرا سب سے بڑا صارف اور اسے پیدا کرنے والا ملک بھی ہے۔ گلوبل یوتھ ٹوبیکو سروے (جی وائی ٹی ایس) 2019 کے مطابق، ملک بھر میں 13 سے 15 سال کی عمر کے 8.5 فیصد اسکولی طلباء مختلف شکلوں میں تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔
ہماری اسکولوں کی عمارتوں اور کیمپس کے آس پاس تمباکو کی مصنوعات تک اس کی مختلف شکلوں میں آسان رسائی مذکورہ صورتحال کا سبب بننے والے اہم عوامل میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
تمباکی روک تھام سے متعلق قومی پروگرام (این ٹی سی پی) کے ایک حصے کے طور پر، حکومت ہند کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے نابالغوں اور نوجوانوں کو تمباکو کے استعمال سے بچانے کے لیے تمباکو سے پاک تعلیمی ادارے (ٹی او ایف ای آئی) کے لئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔
وزارت تعلیم کے تحت اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ نے اسکولوں کے لیے ایک "ٹی او ایف ای آئی پر نٖفاذ سے متعلق دستور" تیار کیا ہے اور اسے تمباکو نوشی کے عالمی دن (ڈبلیو این ٹی ڈی) کے موقع پر شروع کیا ہے، جو 31 مئی 2024 کو منایا گیا تھا۔ اس کا مقصد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو ٹی او ایف ای آئی کے رہنما خطوط پر عمل اور # تمباکو سے پاک علاقہ (Tobacco Free Area) بنانا ہے۔
تمباکو سے پاک تعلیمی اداروں کے مشن کو بڑھاتے ہوئے، حکومت ہندکی وزارت تعلیم کے تحت اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمے کےسکریٹری نے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تمباکو سے پاک تعلیمی اداروں (ٹی او ایف ای آئی) کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کے لیے ایک تفصیلی ایڈوائزری جاری کی ہے۔یہ رہنما خطوط اسکولوں اور قریبی علاقے میں مندرجہ ذیل مشورے کی سرگرمیاں انجام دے کر مناسب طریقے سے ٹی او ایف ای آئی کے نفاذ سے متعلق دستور کے مطابق ہیں؛
- تعلیمی ادارے کے احاطے کے اندر مخصوص شخص کی معلومات کے ساتھ ’تمباکو سے پاک ایریا‘ کا نشان آویزاں کرنا ہے۔
- نامزد شخص کی معلومات کے ساتھ تعلیمی ادارے کے داخلی دروازے/باؤنڈری وال پر "تمباکو سے پاک تعلیمی ادارہ" کا نشان آویزاں کرنا ہے۔
- احاطے کے اندر تمباکو کے استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ہونا چاہئے، جیسے سگریٹ/ بیڑی کے بٹس یا ضائع شدہ گٹکا / تمباکو کے پاؤچ، تھوکنے کے مقامات۔
- تعلیمی اداروں کے احاطے میں تمباکو کے نقصانات پر پوسٹر اور دیگر آگاہی مواد کے بینر ہونے چاہئے۔
- تعلیمی اداروں میں ہر 6 ماہ بعد کم از کم ایک تمباکو کنٹرول سرگرمی کا انعقادہونا چاہئے۔
- ’تمباکو مانیٹر‘ کی نامزدگی اور ان کے نام، عہدہ، اور رابطہ نمبر علامتی نشان پر درج کرنا ہے۔
- تعلیمی اداروں کے ضابطہ اخلاق میں "تمباکو کا استعمال نہ کرنے" کے رہنما خطوط کو شامل کرنا۔
- تعلیمی ادارے کی باؤنڈری وال/ باڑ کی بیرونی حد سے 100 گز کے رقبے کی مارکنگ کرنا چاہئے۔
- تعلیمی ادارے کے 100 گز کے اندر کی دکانوں پر کسی قسم کی تمباکو کی مصنوعات فروخت نہیں کی جائیں گی۔
- ٹی او ایف ای آئی کے دستوری نفاذ کے ضمیمہ III کے مطابق تمباکو کے استعمال کے خلاف عہد لیں۔
اس کے علاوہ ، انہوں نے اسٹریٹ ڈراموں، ویڈیو فلموں، این جی اوز، ریسورس پرسنز وغیرہ کے ذریعے نشے سے بچاؤ کے بارے میں بیداری کے پیغامات پھیلانے میں سول سوسائٹی کے کردار پر بھی زور دیا۔ اسی مناسبت سے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسکول مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگوں کے مواقع استعمال کرنے کے ساتھ نیشنل سوشل سروس اور ودیانجلی- اسکول رضاکارانہ پہل میں ریسورس پرسنز اور اس شعبے میں کام کرنے والی این جی اوز کو شامل کیا جانا چاہئے ۔ تمباکو کی روک تھام اور اس کے استعمال کے بارے میں بیداری پھیلانے کا مشورہ دیا گیا ہے، جس میں طلباء، اساتذہ، والدین اور تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے عملے سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں۔
تفصیلات کے لئے ٹی او ایف ای آئی مینوئل لنک پر کلک کریں:
https://dsel.education.gov.in/sites/default/files/guidelines/im_tofel.pdf
************
U.No:7783
ش ح۔ع ح۔ق ر
(Release ID: 2028312)
Visitor Counter : 70