وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم امتحانات کو شفاف، بلارکاوٹ اور منصفانہ طریقے سے منعقد کرانے کے لیے ماہرین کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی


کمیٹی امتحانات کے طریقہ کار کے میکنز میں اصلاحات، ڈاٹا سکیورٹی پروٹوکولس میں بہتری، اور این ٹی اے کے ڈھانچے اور اس کے کام کاج کے بارے میں تجاویز پیش کرے گی

کمیٹی 2 مہینوں کے اندر وزارت کو اپنی رپورٹ سونپے گی

Posted On: 22 JUN 2024 3:04PM by PIB Delhi

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعے امتحانات کے شفاف، ہموار اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت تعلیم  کے مات تحت محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ماہرین کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جو مندرجہ ذیل پر سفارشات پیش کرے گی:

  • امتحانات کے طریقہ کار کے میکنزم میں اصلاح
  • ڈاٹا سکیورٹی پروٹوکولس میں بہتری
  • قومی ٹیسٹنگ ایجنسی کے ڈھانچے اور اس کا کام کاج

مندرجہ ذیل افراد اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین ہوں گے۔

1

ڈاکٹر کے رادھا کرشنن

سابق چیئرمین، اسرو اور چیئرمین بی او جی، آئی آئی ٹی کانپور

چیئرمین

2

ڈاکٹر رندیپ گلیریا

سابق ڈائرکٹر، ایمس دہلی

رکن

3

پروفیسر بی جے راؤ،

نائب چانسلر، سینٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد

رکن

4

پروفیسر راما مورتی کے

پروفیسر ایمیریتس، محکمہ سیول انجینئرنگ، آئی آئی ٹی مدراس

رکن

5

جناب پنکج بنسل

معاون بانی، پیپل اسٹرانگ اور بورڈ رکن – کرم یوگی بھارت

رکن

6

پروفیسر آدتیہ متل

ڈین اسٹوڈنٹ افیئر، آئی آئی ٹی دہلی

رکن

7

جناب گووِند جیسوال،

جوائنٹ سکریٹری، وزارت تعلیم، حکومت ہند

رکن سکریٹری

 

کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس درج ذیل ہیں؛

(i) امتحانات کے طریقہ کار کے میکنزم میں اصلاح

  1. امتحان کے اختتام تک کے عمل کا تجزیہ کرنا اور نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرنا۔
  2. این ٹی اے کے معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پی)/پروٹوکولز کا مکمل جائزہ لینے کے لیے، اور ہر سطح پر تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ان طریقہ کار/پروٹوکول کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات تجویز کرنا۔

 

(ii) ڈاٹا سکیورٹی پروٹوکولس میں بہتری

  1. این ٹی اے کے موجودہ ڈیٹا سیکورٹی کے عمل اور پروٹوکول کا جائزہ لینا اور اس کی بہتری کے لیے اقدامات کی سفارش کرنا۔
  2. مختلف امتحانات کے لیے پیپر سیٹنگ اور دیگر عمل سے متعلق موجودہ سکیورٹی پروٹوکول کا جائزہ لینا اور سسٹم کی مضبوطی کو بڑھانے کے لیے سفارشات کرنا۔

(iii) قومی ٹیسٹنگ ایجنسی کا ڈھانچہ اور کام کاج

  1. نکتہ (i) اور (ii) کے تحت دی گئی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے تنظیمی ڈھانچے اور کام کے بارے میں سفارشات پیش کرنا اور ہر سطح پر کارکنوں کے کردار اور ذمہ داریوں کو واضح طور پر بیان کرنا۔
  2. این ٹی اے کے موجودہ شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ لیں، بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کریں اور اس کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے سفارشات دیں۔

کمیٹی اس حکم کے جاری کیے جانے کی تاریخ سے دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ وزارت کو پیش کرے گی۔

کمیٹی ان کی مدد کے لیے کسی بھی موضوع کے ماہر کا انتخاب کر سکتی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7741



(Release ID: 2027910) Visitor Counter : 54