صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

پورے بھارت  میں سکل سیل بیماری سے آگاہی کا دن منایا گیا


سکل سیل کی بیماری کے لیے 6,15,806 افراد کی اسکریننگ کی گئی ؛  2,59,193 سکل سیل اسٹیٹس شناختی کارڈ اسکرین شدہ  مستفیدین  میں تقسیم کیے گئے

سکل سیل کے لیے کل 3,39,77,877 افراد کی اسکریننگ کی گئی اور 1,12,01,612 سکل سیل اسٹیٹس  شناختی  کارڈز پچھلے سال قومی سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کے آغاز سے تقسیم کیے گئے

قومی  سکل سیل انیمیا بیداری دن کے تحت  پورے بھارت میں 17 ریاستوں اور 343 اضلاع میں 44,751  پروگرام کا انعقاد  کیا گیا

Posted On: 20 JUN 2024 3:50PM by PIB Delhi

 

19 جون کو عالمی سکل سیل  بیماری ( ایس سی ڈی )  آگاہی دن کے موقع پر  ، ملک بھر میں  ، اس بیماری سے  متعلق  بیداری پیدا کرنے اور سکل سیل کی بیماری  کو پھیلنے  سے روکنے کے لیے متعدد  پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

گزشتہ سال نیشنل سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن  ( این ایس سی اے ای ایم  )  کے آغاز کے بعد سے، کل 3,39,77,877 اسکریننگ ریکارڈز پورٹل پر اَپ لوڈ کیے جا چکے ہیں اور ریاستوں نے کل 1,12,01,612 سکل سیل اسٹیٹس شناختی کارڈز  تقسیم کیے ہیں۔

سکل سیل ڈے پر،  این ایس سی اے ای ایم  کے تحت 17 زیادہ بوجھ والی ریاستوں اور 343 اضلاع میں  ، ملک بھر میں 44,751  پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ان  پروگراموں کے دوران شروع کی جانے والی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر  6,15,806 افراد کی سکل سیل کی بیماری کے لیے اسکریننگ کی گئی اور 2,59,193 سکل سیل شناختی کارڈ اسکرین  شدہ مستفیدین  میں تقسیم کیے گئے۔

سکل سیل کی بیماری کو ختم کرنے کے لیے  ، مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ  حکومت  ’’ بیداری پیدا کرنے، عالمگیر اسکریننگ،   جلد پتہ لگانے اور مناسب دیکھ بھال جیسے پہلوؤں پر کام کر رہی ہے ‘‘ ۔ انہوں نے  مزید کہا کہ حکومت  ، اس  شعبے میں ٹیکنالوجی کی  قوت سے بھی فائدہ اٹھا رہی ہے۔

 

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے   ، اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت سکل سیل کی بیماری سے نمٹنے کے لیے  ’’ ترقی کے ذریعے امید: عالمی سکل سیل  نگہداشت  اور  علاج  کو آگے بڑھانا ‘‘  کے منتر سے رہنمائی  حاصل کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی کوششیں  ’’ جلد تشخیص کو فروغ دینے، علاج تک رسائی کو یقینی بنانے اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کے معیار کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ ‘‘

 

بیداری کی سرگرمیاں  ، جو کل سے شروع ہوئی ہیں  ، اگلے 15 دنوں (19 جون سے 3 جولائی) تک 17 شناخت شدہ ایس سی ڈی ریاستوں کے  343 اضلاع میں تمام سہولیات پر جاری رہیں گی۔ اگلے 15 دنوں کا ہدف 10,00,000 افراد کی اسکریننگ اور اسکرین شدہ افراد میں 3,00,000 سکل سیل اسٹیٹس شناختی کارڈ تقسیم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IBQX.jpg

سکل سیل کی بیماری کے خلاف  برادریوں  کو با اختیار بنانے کے لیے بہار  میں سیوان کے  سب ڈویژن اسپتال، مہاراج گنج  کے ذریعے  بیداری کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ۔

 

ضلعی سطح کے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ مریضوں کی کاؤنسلنگ اور بڑے پیمانے پر بیداری کی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ معیاری علاج اور پیروی کی فراہمی کے ذریعے انتظام  کے تئیں تیز تر کوششیں کی جائیں گی۔

قبائلی امور کی وزارت  ( ایم او  ٹی اے )  کی بیداری پیدا کرنے کی مختلف سرگرمیوں میں مدد کرنا  ، ان  پروگراموں کا ایک اہم مقصد ہے۔

مندرجہ  بالا مقاصد کی تکمیل کے لیے  حسب ذیل منعقد شدہ ریاستی  پروگرام یہ ہیں :

مدھیہ پردیش:  بھارت  کے نائب صدر   نے ، مدھیہ پردیش کے   گورنر ، وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ  کے ساتھ ضلع ڈنڈوری میں افتتاحی تقریب میں شرکت کی  ، جس میں 11,000 شرکاء کو رجسٹر کیا گیا۔

 

چھتیس گڑھ: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی نے  ریاست کے وزیر صحت اور قبائلی وزیر کے ساتھ رائے پور ضلع میں بھیم راؤ امبیڈکر  گورنمنٹ میڈیکل کالج  میں تقریب کا افتتاح کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IU6Y.jpg

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے رائے پور میں ورلڈ سکل سیل بیداری دن کی تقریب کا افتتاح کیا۔

 

کرناٹک: کرناٹک  کے وزیر صحت نے میسور ضلع میں ورلڈ سکل سیل ڈے کی تقریبات کا افتتاح کیا۔

جھارکھنڈ: جھارکھنڈ  کے وزیر صحت  نے رانچی ضلع میں ورلڈ سکل سیل ڈے کی تقریبات کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005BCJX.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041Z7J.jpg

جھارکھنڈ میں سکل سیل انیمیا کے لیے اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

 

دیگر ریاستوں میں مختلف وزراء اور دیگر معززین نے بھی تقریبات میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006F2D7.jpg

گجرات میں ورلڈ سکل سیل آگاہی دن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007ZYQV.jpg

اتراکھنڈ میں سکل سیل انیمیا اسکریننگ کے لیے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00809BF.jpg

تمل ناڈو کے تروپتی ضلع کے قبائلی علاقے میں  این آر ای جی ایس  کارکنوں کے درمیان سکل سیل بیماری سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009E1X4.jpg

اتر پردیش میں سکل سیل بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا

 

پس منظر:

سکل سیل کی بیماری  ( ایس سی ڈی )  خون کی ایک جینیاتی خرابی ہے  ، جس کی خصوصیت غیر معمولی سرخ خون کے خلیات سے  پیدا ہوتی ہے  ، جو ہلال یا درانتی کی شکل اختیار کرتی ہیں۔ یہ بے ترتیب شکل والے خلیے خون کی نالیوں میں رکاوٹ پیدا کر سکتے ہیں، جس سے صحت کی مختلف پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ دنیا کے لاکھوں لوگوں کو متاثر کرنے والی یہ بیماری غیر متناسب طور پر  بھارت میں قبائلی آبادی کو متاثر کرتی ہے۔

ملک میں  ایس سی ڈی  کے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم جولائی  ، 2023 ء کو  مدھیہ پردیش  کے شہڈول  میں  قومی سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن  ( این ایس سی اے ای ایم )  کا آغاز کیا تھا۔ اس مشن کا مقصد  ایس سی ڈی  کے تمام مریضوں کو سستی، قابل رسائی اور معیاری  نگہداشت  فراہم کرنا ہے تاکہ  ایس سی ڈی  کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکے اور  2047 ء تک سکل سیل انیمیا کو ختم کیا جا سکے۔  این ایس سی اے ای ایم  نے 17 ریاستوں  گجرات، مہاراشٹر، راجستھان ، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، آسام، اتر پردیش، کیرالہ، بہار اور اتراکھنڈ کی نشاندہی کی ہے  ، جہاں  ایس سی ڈی  کا زیادہ پھیلاؤ  ہے ۔

اس مشن  کے تحت 0-40 سال کی عمر کے افراد کی اسکریننگ اور انتظام پر توجہ مرکوز  کی جاتی ہے ۔ متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں پر  ایس سی ڈی  کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے، مشن پوری حکومت اور پوری سوسائٹی کے نقطہ نظر کے ساتھ مکمل اور فعال تعاون فراہم کرتا ہے۔  مذکورہ بیماری کو ختم کرنے کے لیے، اسٹریٹجک  اقدامات میں یونیورسل اسکریننگ اور جلد پتہ لگانے، بیداری پیدا کرنے  اور شادی سے پہلے کی مشاورت اور ابتدائی، ثانوی، اور   تیسرے درجے کی  نگہداشت کی سطحوں پر متاثرہ افراد کا مجموعی انتظام شامل ہے۔

ریاستوں کی طرف سے اسکریننگ کی کوششوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے۔ تمام ریاستوں کے ذریعے اسکرین شدہ ڈاٹا کو مرتب کرنے کے لیے ایک ڈیش بورڈ اور سکل سیل  بیماری پورٹل (https://sickle.nhm.gov.in/)   شروع کیا گیا ہے۔ اسکریننگ کے روایتی طریقوں کے علاوہ، پوائنٹ آف کیئر ٹیسٹوں کو  آئی سی ایم آر   کے ذریعے منظوری دی گئی  ہے اور ان کی توثیق کی گئی ہے  نیز  ریاستوں کے ذریعہ ان کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے نیشنل سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کے تحت سکل سیل بیماری کی روک تھام اور انتظام کے لیے آپریشنل گائیڈ لائن  (https://sickle.nhm.gov.in/uploads/english/OperationalGuidelines.pdf)    اور کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز  ( سی ایچ اوز ) ، میڈیکل آفیسرز، کثیر مقصدی کارکنان ( ایم / ایف ) آشاؤں  اور اسٹاف نرسوں  کے لیے ( https://sickle.nhm.gov.in/home/guidelines )     بنیادی دیکھ بھال کے لیے تربیتی ماڈیولز   پر رہنما خطوط جاری کئے ہیں ۔

**********

 ش ح۔   ا ک   - ع ا

U.No. 7629



(Release ID: 2027080) Visitor Counter : 21