امور داخلہ کی وزارت

داخلی امور اور  امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے لاہول اور اسپتی میں بچاؤ کارروائی انجام دینے کے لئے انڈو تبت بارڈر پولیس کی  پہاڑوں سے متعلق بچاؤ ٹیم کی تعریف کی


ہمیں ہمارے بہادر ہِم ویرس پر فخر ہے: وزیر داخلہ

آئی ٹی بی  پی  ٹیم کے ممبروں نے  اپنی  زندگی کا خطرہ مول لیا اور  اُ س امریکی شہری کی انسانیت کے ناطے لاش  کو  تلاش کرنے کے لئے  پہاڑوں میں  14  ہزار  800  فٹ کی  اونچائی  پر مہم جوئی انجام دی، جس کی   پیراگلائیڈنگ کے دوران  ایک حادثے میں موت واقع ہو گئی تھی

آئی ٹی بی پی کی  انسانیت کے تئیں  لگن قابل تعریف ہے: جناب امت شاہ کا بیان

Posted On: 18 JUN 2024 1:32PM by PIB Delhi

داخلی اور امداد باہمی کے مرکزی  وزیر جناب امت شاہ نے  لاہول اور اسپتی میں ایک راحتی کارروائی انجام دینے کے لئے  انڈو تبت بارڈر پولیس کی پہاڑ  سے متعلق راحتی ٹیم کی تعریف کی ہے۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ہمیں  اپنے  بہادر ہِم ویرس پر فخر ہے۔ انڈو تبت  بارڈر پولیس کی  پہا ڑوں سے متعلق  راحتی ٹیم نے حال ہی میں  لاہول اور اسپتی میں  اونچائی پر و اقع پہاڑوں پر  چیلنج سے بھری  تلاشی کی کارروائی  انجام دی اور  اُس امریکی شہری  کی لاش   کو  برآمد کرلیا، جو  پیرا گلائیڈنگ کے دوران ایک حادثے میں اپنی جان  گنوا بیٹھا تھا۔ مقامی  انتظامیہ کی  درخواست پر  آئی ٹی بی پی  ٹیم کے ممبروں  نے اپنی  زندگیوں کو  جوکھم میں ڈالا اور  14  ہزار 800  فٹ کی بلند  پہاڑی  چوٹیوں پر چڑھ کر  انسانیت کے ناطے  اس امریکی شہری  کی لاش کو  برآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ  آئی ٹی بی پی کی انسانیت کے تئیں  لگن  اور جذبہ قابل تعریف ہے۔

************

U.No:7522

ش ح۔ح ا۔ق ر



(Release ID: 2026120) Visitor Counter : 21