امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے شری امرناتھ جی یاترا کے لئے سکیورٹی اور نقل و حرکت کے بندوبست کا جائزہ لینے کیلئے آج نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی


مرکزی وزیر داخلہ نے سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں اور یاترا کیلئے خاطر خواہ تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کریں

وزیر داخلہ نے  مؤثر سکیورٹی انتظامات کیلئے ایجنسیوں کے مابین بے نقص تال میل اور کارروائی کرنے کے ایک متحرک طریقۂ کار پر زور دیا

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت عقیدتمندوں کیلئے رکاوٹوں سے پاک تجربے کو یقینی بنانے اور شری امرناتھ یاترا کے بندوبست میں ماحولیاتی اعتبار سے موافق اقدامات کرنے کی پابند ہے

امرناتھ یاترا 29 جون کو شروع ہو رہی ہے اور جموں و کشمیر انتظامیہ نے یاترا کو بلا رکاوٹ اور آسان بنانے کیلئے مناسب انتظامات کئے ہیں

مودی سرکار کی ترجیح ہے کہ شری امرناتھ یاترا کے یاتری آسانی سے درشن کر سکیں اور انہیں کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

Posted On: 16 JUN 2024 8:21PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں شری امرناتھ جی یاترا کے لیے سیکورٹی اور  نقل و حرکت کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر جناب  اجیت ڈوبھال، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر،اعلیٰ فوجی افسران بشمول  آرمی چیف جنرل منوج پانڈے اور چیف آف آرمی اسٹاف (ڈیزگنیٹ) لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی اور دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔

جائزہ میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی ایجنسیوں کو چوکس رہنے اور امرناتھ یاترا کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی خاطر خواہ تعداد میں  تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مؤثر حفاظتی انتظامات کے لیے  ایجنسیوں کے ما بین بے نقص تال میل کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔  جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت عقیدت مندوں کے لیے ایک آسان اور پریشانی سے پاک تجربہ کو یقینی بنانے اور شری امرناتھ یاترا کے انتظام میں ماحول دوست اقدامات کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی ترجیح یہ یقینی بنانا ہے کہ شری امرناتھ یاترا کے عقیدت مند آسانی کے ساتھ مقدس درشن کر سکیں اور انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مرکز ی زیر انتظام والے خطے جموں و کشمیر میں  امرناتھ یاترا کو یاتریوں  کے لیے محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ پچھلے سال 4.5 لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں نے مقدس درشن کئے تھے۔ اس سال یاترا کا آغاز  29 جون کو ہوگا۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے یاترا کو آسان اور رکاوٹوں سے پاک بنانے کے لئے مناسب انتظامات کئے ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2025919) Visitor Counter : 60