وزارت خزانہ

سی بی آئی سی كی انڈین کسٹمز کے نام پر کی جانے والی دھوکہ دہی کے خلاف مہم


عوام سے سی بی آئی سی نے اپیل کی ہے کہ وہ دھوکہ بازوں کے طریقہ کار کو سمجھیں، اپنی اطلاعات کی حفاظت کریں، کال کرنے والے کے سابقہ ​​ریكارڈ کی تصدیق کریں اور چوکس رہ کر ایسی حرکتوں کی اطلاع دیں

Posted On: 16 JUN 2024 12:15PM by PIB Delhi

نیوز پورٹلوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے دھوکہ دہی کرنے والے ایسے لوگوں کے مختلف واقعات منظر عام پر آئے ہیں جو ہندوستانی کسٹمز افسران کے روپ میں ملک بھر میں عوام سے ان کی محنت سے کمائی گئی رقم  دھوکہ دے كر لوٹ رہے ہیں۔ اس طرح كے فراڈ بنیادی طور پر ڈیجیٹل ذرائع جیسے فون کالوں یا ایس ایم ایس کا استعمال کرتے ہوئے کیے جاتے ہیں اور فراڈ كرے والے فوری تعزیری کارروائی کا خوف دلا كر رقم اینٹھ  لیتے ہیں۔

عوام كو بیدار كر كے ایسی دھوکہ دہی كے واقعات کا مقابلہ کرنے کے لیے سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) ایک ملٹی ماڈل بیداری مہم چلا رہا ہے جس میں ذیل كے اقدامات شامل ہیں:

 

*اخبارات میں اشتہارات

*عام لوگوں کو ایس ایم ایس / ای میلز

*سوشل میڈیا مہمات

* اس مسئلے پر بیداری عام كرنے کے لیے مقامی انتظامیہ اور تجارتی اداروں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں سی بی آئی سی كی میدانی كاروائیوں کے ذریعے عوامی بیداری کی مہمات۔

سی بی آئی سی عوام کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو اس طرح کے گھپلوں کا شکار بننے سے بچانے کے لیے درج ذیل اقدامات کریں:

* تمیز كریں: كہ ہندوستانی کسٹمز افسران پرائیویٹ اکاؤنٹس میں ڈیوٹی کی ادائیگی کے لیے کبھی بھی فون، ایس ایم ایس، یا ای میل کے ذریعے عام لوگوں سے رابطہ نہیں کرتے۔ اگر آپ کو دھوکہ دہی کا شبہ ہے یا کسی بے ضابطگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو فون رابطہ منقطع کریں اور کبھی بھی پیغامات کا جواب نہ دیں۔

* تحفظ: نہ تو کبھی بھی ذاتی معلومات (پاس ورڈ، سی وی وی، آدھار نمبر وغیرہ) کا اشتراک یا انکشاف نہ کریں نہ ہی نامعلوم افراد یا تنظیموں کو ان کی شناخت اور قانونی حیثیت کی تصدیق کیے بغیر رقم بھیجیں۔

*تصدیق کریں: ہندوستانی کسٹمز سے تمام مواصلات ایک دستاویزی شناختی نمبر (ڈی آئی این) پر مشتمل ہوتے ہیں، جس کی تصدیق سی بی آئی سی کی ویب سائٹ پر کی جا سکتی ہے:

https://esanchar.cbic.gov.in/DIN/DINSearch

* رپورٹ: ایسے معاملات کی فوری طور پر

 www.cybercrime.gov.in 

یا ہیلپ لائن نمبر 1930 پر اطلاع دیں۔

دھوکہ بازوں کے ذریعہ استعمال کیے جانے والے کچھ عام طریقہ کار یہ ہیں:

*جعلی کال/ایس ایم ایس: فراڈ کرنے والے کورئیر کے اہلکار/عملے کے طور پر کالز، ٹیکسٹ میسجز یا ای میلز کے ذریعے رابطہ کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ کسٹمز نے ایک پیکج یا پارسل رکھا ہے اور اسے جاری ہونے سے پہلے کسٹمز ڈیوٹی یا ٹیکس کی ادائیگی کی ضرورت ہے۔

*دباؤ کی حکمت عملی: کسٹمز/پولیس/سی بی آئی حکام کی نقالی کرنے والے دھوکہ باز پیکجوں/تحائف کے لیے کسٹمز ڈیوٹی/کلیئرنس فیس کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں جو مبینہ طور پر کسی غیر ملک سے موصول ہوئے ہیں اور انہیں کسٹمز کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ نشانہ بنائے گئے افراد سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے سامان کی بازیابی کے لیے ادائیگی کریں۔

* رقم کا مطالبہ: ہدف بنائے جانے والے لوگوں کو یہ بتایا جاتا ہے کہ ان کا پیکج کسٹمز نے غیر قانونی مواد (جیسے منشیات/غیر ملکی کرنسی/جعلی پاسپورٹ/ممنوعہ اشیاء) یا کسٹمز کے ضوابط کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ضبط کیا ہے۔ جعلساز قانونی کارروائی یا جرمانے کی دھمکی دیتے ہیں اور مسئلے کو حل کرنے کے لیے ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 2025672) Visitor Counter : 25