وزیراعظم کا دفتر

جی 7 كے چوٹی كے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات

Posted On: 14 JUN 2024 11:55PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اٹلی کے اپولیا میں جی-7 كے سربراہی اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو كیشیدا کے ساتھ باہمی ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے مسلسل تیسری مدت کے لیے عہدہ سنبھالنے پر وزیر اعظم کشیدا کی جانب سے مبارکباد کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو ان کی تیسری مدت میں ترجیح حاصل رہے گی۔ دونوں رہنماؤں نے اس ادراک كے ساتھ كہ ہندوستان اورجاپان كی خصوصی اور حكمت انگیز عالمی شراکت داری اپنے 10ویں سال میں ہے،  تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعاون کو مزید گہرا کرنے، نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں کو شامل کرنے اور بی2بی اور پی2پی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستان اور جاپان کئی اہم شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں جن میں تاریخی ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ شامل ہے جو ہندوستان میں نقل و حرکت کے اگلے مرحلے کا آغاز کرے گا۔ 2027-2022 کی مدت میں ہندوستان میں جاپانی سرمایہ کاری کا ہدف 5 ٹریلین ین ہے اور ہندوستان اورجاپان كی صنعتی مسابقتی شراکت داری کا مقصد ہمارے مینوفیکچرنگ تعاون کو انقلاب آفریں کرنا ہے۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان اس ملاقات نے تعاون کے اِن جاری کاموں میں سے کچھ کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا۔

دونوں رہنما آئندہ ہند-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں اپنی بات چیت جاری رکھنے کے منتظر نظر آئے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 2025498) Visitor Counter : 17