امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز، گندم کے باراز بھاؤ پرسخت نگاہ رکھے ہوئے ہے


آر ایم ایس  2024 میں 112 ملین میٹرک ٹن گندم کی پیداوار، کافی گندم کا ذخیرہ دستیاب ہے

گندم کی درآمد پر ڈیوٹی کے ڈھانچے میں تبدیلی کی کوئی تجویز نہیں: محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم

Posted On: 13 JUN 2024 4:50PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم ، گندم کے باراز بھاؤ پرسخت نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جیسا کہ ضروری ہے کہ بےایمان عناصر کی طرف سے ذخیرہ اندوزی نہ ہو اور قیمت مستحکم رہیں، مناسب مداخلتیں کی جائیں گی۔

آر ایم ایس  2024 کے دوران، محکمہ نے 112 ملین میٹر ک ٹن  گندم کی پیداوار کی اطلاع دی ہے۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی ) نے آر ایم ایس 2024 کے دوران 11.06.2024 تک تقریباً 266 ایل ایم ٹی  گندم  کی خریداری  کی ہے۔ عوامی تقسیم کے نظام (پی ڈی ایس) اور دیگر فلاحی اسکیموں کی ضرورت کو پورا کرنے کے بعد، جو کہ تقریباً 184 ایل ایم ٹی  ہے، مارکیٹ میں مداخلت کرنے کے لیے ، جیسےاور جب ضرورت ہو، گندم کا کافی ذخیرہ ہو جائے گا۔

سال کی ہر سہ ماہی کے لیے اضافی ذخیرہ کرنے کے اصول مختلف ہوتے ہیں۔ یکم جنوری 2024 تک، گندم کا ذخیرہ 163.53 ایل ایم ٹی  تھا جبکہ مقررہ اضافی اصول کے مطابق  138 ایل ایم ٹی  تھا۔ گندم کا اسٹاک کسی بھی وقت سہ ماہی اضافی ا سٹاک کے اصولوں سے کم نہیں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ فی الحال گندم کی درآمد پر ڈیوٹی کے ڈھانچے میں ردوبدل کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

*****

 ش ح۔ش ت  - ج

UNO-7405



(Release ID: 2025057) Visitor Counter : 40