جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
جناب پرہلاد جوشی نے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کا چارج سنبھالا
جناب شری پد یسّو نائک نے بھی وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
11 JUN 2024 2:54PM by PIB Delhi
جناب پرہلاد جوشی نے آج اٹل اکشے ارجا بھون میں صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے اپنے قلمدان کے علاوہ نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالا۔ جناب شری پد یسّو نائک نے بھی آج نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت میں وزیر مملکت کا عہدہ سنبھال لیا۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب بھوپندر سنگھ بھلا نے وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ وزراء کا خیرمقدم کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ہندوستان کی توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قابل تجدید توانائی کے شعبے کی نمایاں اہمیت پر زور دیا اور اس شعبے میں ترقی کے وسیع امکانات کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب اور ماحولیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے اقدامات کو آگے بڑھانے میں حکومت کے عزم کو بھی اُجاگر کیا۔
مرکزی وزیر کو بعد میں نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سینئر افسران نے بریفنگ دی اور ان کے ساتھ میٹنگ کی۔
ش ح۔س ب ۔ رض
U:7366
(Release ID: 2024574)
Visitor Counter : 43
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam