جل شکتی وزارت

جناب  سی آر پاٹل نے جل شکتی کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالا


 ہم اس بات کے لئے پرعزم ہیں کہ وزارت جل شکتی پانی کے تحفظ، صفائی ستھرائی اور انتظام میں نئے معیارات قائم کرے گی: جناب سی آر پاٹل

Posted On: 11 JUN 2024 6:39PM by PIB Delhi

جناب چندرکانت رگھوناتھ پاٹل نے آج نئی دہلی میں جل شکتی کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد، وزیر موصوف نے وزارت کی ذمہ داری کے ساتھ ان پر اعتماد کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ جناب  پاٹل گجرات کے نوساری لوک سبھا حلقہ سے تیسری  بار رکن پارلیمنٹ ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس ‘ پر اوپر کی پوسٹ میں،  جناب  پاٹل نے کہا، ‘‘میں پرعزم ہوں کہ وزارت جل شکتی پانی کے تحفظ، صفائی اور انتظام میں نئے معیارات قائم کرے گی۔ اس سمت میں ہم اجتماعی کوششوں کو فروغ دیں گے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پانی کے اثاثوں کو محفوظ کریں گے۔

  مرکزی وزرائے مملکت برائے جل شکتی،  جناب  وی سومنا اور جناب  راج بھوشن چودھری کے ساتھ جناب  پاٹل کو وزارت کے سینئر افسران نے ملک میں پانی کی صورتحال اور وزارت کے مختلف محکموں کے کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001THPY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SYDH.jpg

اس موقع پر موجود معززین میں محترمہ ۔ وینی مہاجن، سکریٹری، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی، محترمہ۔ دیبا جناب  مکھرجی، سکریٹری، آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی شامل تھیں،  ان کے علاوہ   وزارت کے دیگر سینئر افسران  بھی موجود تھے۔

 

ش ح۔س ب ۔ رض

U:7364

 



(Release ID: 2024553) Visitor Counter : 25