مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے وزارت مواصلات کا چارج سنبھالا
Posted On:
11 JUN 2024 5:06PM by PIB Delhi
جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج یہاں مواصلات کے وزیر کے طور پر چارج سنبھالا۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ہندوستان کے طول عرض کو منسلک کرنے کے لئے، آج کے دن اور دور میں، ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی) کے ساتھ ساتھ انڈیا پوسٹ کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ’’مجھے یہ اعزاز حاصل ہواہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مجھے مواصلات کی وزارت کا چارج دیا گیا ہے۔ پچھلے دس سالوں میں، ہماری حکومت نے اس شعبے کو تبدیل کیا ہے اور آج میں ہندوستان کوایک پائیدار، صارف مرکوز اور مسابقتی ٹیلی مواصلاتی اور پوسٹل مارکیٹ بنانے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں ۔‘‘
مواصلات کے وزیر نے ٹیلی مواصلات میں انقلاب کا سہرا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کو دیا اور 140 کروڑ شہریوں کی امنگوں کے مطابق فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ثابت قدم رہنے اور اپنی پوری کوشش کرنے کا عزم کیا۔
وزارت کے افسر نے جناب سندھیا کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں وزارت کے اہداف کو حاصل کرنے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ان کے وسیع تجربے اور متحرک قیادت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ وزارت مواصلات میں ایک نیا نقطہ نظر اور تجدید لانے کا سبب بنے گی۔
وزیر جیوترادتیہ ایم سندھیا کا ٹویٹ لنک:
https://twitter.com/JM_Scindia/status/1800433070413152579?t=lSd2E36lAoARrmhijo1zkA&s=19
مزید تصاویر اور ویڈیوز کے لیے لنک:
https://drive.google.com/drive/folders/1nP-n5_cv21jSF7TjJnFvoHOCBJZ3JC_o
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا ع۔ن ا۔
U-7329
(Release ID: 2024255)
Visitor Counter : 64