صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

جناب جگت پرکاش نڈا نے صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 3:12PM by PIB Delhi

جناب جگت پرکاش نڈا نے آج یہاں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔ چارج لینے کے موقع پروزراء مملکت  (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) جناب پرتاپ راؤ جادھو اور محترمہ انوپریہ پٹیل بھی موجود تھیں۔

جناب جے پی نڈا نے 1975 میں سیاست میں قدم رکھا۔ 1989 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران، انہیں بی جے پی کے یوتھ ونگ کے انتخابی انچارج کے طور پر ایک اہم ذمہ داری سونپی گئی۔ بعد میں، انہوں نے اپنی آبائی ریاست ہماچل پردیش سے اسمبلی کا انتخاب لڑا اور تین بار کامیابی حاصل کی۔ وہ ہماچل پردیش میں کابینہ کے وزیر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے رکن سکریٹری کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔ وہ نومبر 2014 سے مئی 2019 تک مرکزی وزیر صحت کے عہدے پر فائز رہے۔

جناب جے پی نڈا نے چارج سنبھالنے کے بعد،  مرکزی وزارت صحت کے سینئر عہدیداروں سے بھی بات چیت کی جہاں انہیں جاری پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

وزارت کے سینئر عہدیداروں  نے مرکزی وزیر  موصوف کا استقبال  کیاجن میں صحت کے مرکزی سکریٹری جناب اپوروا چندرا اور ایڈیشنل سکریٹری (صحت)محترمہ رولی سنگھ شامل تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U- 7308



(Release ID: 2024104) Visitor Counter : 33