کابینہ

حکومت پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم وائی) کے تحت 3 کروڑ دیہی اور شہری مکانات کی تعمیر کے لیے مدد فراہم کرے گی

Posted On: 10 JUN 2024 7:50PM by PIB Delhi

حکومت ہند 2015-16 سے پردھان منتری آواس یوجنا نافذ کر رہی ہے تاکہ اہل دیہی اور شہری گھرانوں کو بنیادی سہولیات کے ساتھ مکانات کی تعمیر کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ پی ایم اے وائی کے تحت، گزشتہ 10 سالوں میں رہائشی اسکیموں کے تحت اہل غریب خاندانوں کے لیے مجموعی طور پر 4.21 کروڑ مکانات کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔

پی ایم اے وائی کے تحت بنائے گئے تمام گھروں کو مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی دیگر اسکیموں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے دیگر بنیادی سہولیات جیسے گھریلو بیت الخلا، ایل پی جی کنکشن، بجلی کا کنکشن، فنکشنل گھریلو نل کنکشن وغیرہ فراہم کی جاتی ہیں۔

آج ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 3 کروڑ اضافی دیہی اور شہری گھرانوں کو مکانات کی تعمیر کے لیے مدد فراہم کی جائے گی، تاکہ اہل خاندانوں کی تعداد میں اضافے سے پیدا ہونے والی رہائش کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

**********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 7279



(Release ID: 2023834) Visitor Counter : 102