وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جناب نریندرمودی نے تیسری مدت کے لئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا

Posted On: 09 JUN 2024 11:55PM by PIB Delhi

جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب میں مسلسل تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ صدر جمہوریہ ،محترمہ دروپدی مرمو نے وزیر اعظم اور ان کے کابینہ کے  ساتھیوں کو حلف دلایا۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

‘‘آج شام کے اوائل میں  منعقد ایک تقریب میں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ میں 140 کروڑ ہندوستانیوں کی خدمت کرنے اور ہندوستان کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے وزراء کی کونسل کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

ان تمام لوگوں کو مبارکباد، جنہوں نے آج حلف اٹھایا ہے۔ وزراء کی یہ ٹیم نوجوانوں اور تجربے کا بہترین امتزاج ہے اور ہم لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں کوئی کسراٹھانہیں رکھیں گے۔

میں ان تمام غیر ملکی معززین کا شکر گزار ہوں ،جنہوں نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ ہندوستان ہمیشہ انسانی ترقی کے حصول میں اپنے قابل قدر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتارہے گا۔’’

"राष्ट्रपति भवन के प्रांगण में आज शाम हुए समारोह में मैंने प्रधानमंत्री पद की शपथ ली। मैं और मंत्रिपरिषद के मेरे सहयोगी, 140 करोड़ देशवासियों की सेवा करने और देश को विकास की नई ऊंचाइयों पर ले जाने के लिए प्रतिबद्ध हैं।

एनडीए सरकार में मंत्री के रूप में शपथ लेने वाले सभी साथियों को बहुत-बहुत बधाई और शुभकामनाएं। मंत्रियों की इस टीम में युवा जोश और अनुभव का अद्भुत संगम है। हम सभी देशवासियों का जीवन बेहतर बनाने में कोई कोर-कसर बाकी नहीं रखेंगे।

मैं शपथ ग्रहण समारोह का हिस्सा बने दुनियाभर के गणमान्य अतिथियों का भी हृदय से आभारी हूं। विश्व बंधु के रूप में भारत सदैव अपने निकट साझेदारों के साथ मिलकर मानवता के हित में काम करता रहेगा।"

 

*********

(ش ح۔ ج ق۔ ع آ)

u-7260


(Release ID: 2023686) Visitor Counter : 59