وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

نیپال کے وزیر اعظم نے وزیراعظم مودی کو تاریخی تیسری میعاد پر مبارکباد دینے کے لیے فون کیا


وزیراعظم مودی نے گزشتہ سال نیپالی وزیر اعظم کے نتیجہ خیز دورہ کو یاد کیا

نیپال پڑوسی مقدم  کی ہندوستان کی پالیسی میں ایک خصوصی شراکت دار ہے

Posted On: 05 JUN 2024 10:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم  عزت مآاب پشپ کمل دہل 'پرچنڈ' نے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم پرچنڈ نے وزیر اعظم مودی کو ہندوستان میں حال ہی میں مکمل ہونے والے عام انتخابات میں تیسری مدت کے لیے ان کی تاریخی جیت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان اور نیپال کے تعلقات مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔

وزیر اعظم مودی نے مبارکباد کے لیے وزیر اعظم 'پرچنڈ' کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال نیپال کے وزیر اعظم کے دورہ ہند  کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان روایتی، دوستانہ اور کثیر جہتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے تھے۔

نیپال، ہندوستان کے ساتھ گہرے ثقافتی اور تہذیبی روابط رکھتا ہے اور ہندوستان کی ’پڑوسی مقدم ‘پالیسی میں ایک خصوصی شراکت دار ہے۔ ٹیلی فون کال دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

****

ش ح۔  ف ا۔ ج ا

Urdu No. 7192


(Release ID: 2023029) Visitor Counter : 76