ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

عالمی یوم ماحولیات  کے موقع پر، وزیر اعظم نے دہلی کے بدھ جینتی پارک میں پیپل کے درخت کا پودا لگایا اور #ایک_پیڑ_ماں_کے_نام #پلانٹ فار مدر مہم کا آغاز کیا


دھرتی ماں  کے ذریعہ فطرت کی نشو و نما اور ہماری ماؤں کے ذریعہ انسانی زندگیوں کی نشو ونماکے درمیان ایک مثال پیش  کرتے ہوئے، وزیر اعظم  نے لوگوں کو اپنی ماں کے لئے محبت، احترام اور عزت کی علامت کے طور پر  ایک درخت لگانے کی تلقین کی

مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکمے اور مقامی ادارے بھی مہم میں مدد کے لیے عوامی مقامات کی نشاندہی کریں گے

اس مہم کے علاوہ ستمبر 2024 تک 80 کروڑ درخت اور مارچ 2025 تک 140 کروڑ درخت لگانے کا منصوبہ بھی ’’پوری حکومت‘‘ اور ’’پورے معاشرے کے نقطہ نظر‘‘ کے بعد تیار کیا گیا ہے

Posted On: 05 JUN 2024 3:34PM by PIB Delhi

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بدھ جینتی پارک میں پیپل کے درخت کا ایک پودا لگا کر #ایک_پیڑ_ماں_کے_نام # پلانٹ فار مدر  مہم کا آغاز کیا۔

دھرتی ماں کے ذریعہ فطرت کی نشو ونما اور ہماری ماؤں کے ذریعہ انسانی زندگیوں کی نشو ونما کے درمیان ایک مثال بیان کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی ماں کے لئے محبت، احترام اور عزت کی علامت کے طور پر ایک درخت لگانے کی تلقین کی اور   اس بات پر  بھی زور دیا کہ وہ درختوں اور   دھرتی  ماں کی حفاظت کا عہد لیں۔

مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکمے اور مقامی ادارے #ایک_پیڑ_ماں_کے_نام # پلانٹ فار مدر مہم کی مدد کے لیے عوامی مقامات کی بھی نشاندہی کریں گے۔

درخت لگانا عالمی یوم ماحولیات 2024 کے موضوع میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے یعنی زمین کے انحطاط کو روکنا اور اس کو تبدیل کرنا، خشک سالی  کے خلاف قوت  پیدا کرنا اور صحرا بننے  کو روکنا۔ #ایک_پیڑ_ماں_کے_نام # پلانٹ فار مدر پر مہم کے علاوہ، ستمبر تک 80 کروڑ درخت لگانے اور مارچ 2025 تک 140 کروڑ درخت لگانے کا منصوبہ ’’پوری حکومت‘‘ اور ’’پورے معاشرے کے نقطہ نظر‘‘ کے  بعد تیار کیا گیا ہے۔ یہ درخت ملک بھر میں افراد، اداروں، کمیونٹی پر مبنی تنظیموں، مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکموں اور مقامی اداروں کے ذریعے لگائے جائیں گے۔

حکومت ہند  کے اسکولی تعلیم کے محکمے نے 7.5 لاکھ اسکولوں میں ایکو-کلبوں کو # ایک_پیڑ_ماں_کے_نام کے پیغام کو آگے بڑھانے اور فروغ دینے کی ترغیب دی ہے۔ اسکولوں میں سمر کیمپ اس موضوع پر اسے  تجرباتی تعلیم کے ساتھ مربوط کرکے  توجہ مرکوز کررہے ہیں، جو کہ نئی تعلیمی پالیسی کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔ درخت جو انسانوں کی نشو ونما کرتے ہیں اور درحقیقت کرہ ارض کے تمام جانداروں کی نشو ونما کرتے ہیں  درخت، ماں اور دھرتی ماں کے درمیان باہمی تعلق کا اظہار کرتے ہیں، کی اہمیت پر خاص طور پر پلانٹ فار مدر کے خیال کے ذریعے زور دیا جائے گا ۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی  تبدیلی کی وزارت کے تمام ماحولیاتی معلومات، بیداری، صلاحیت سازی اور روزی روٹی پروگرام (ای آئی اے سی پی) مراکز کے ساتھ ساتھ اس کے ادارے جیسے بی ایس آئی، زیڈ ایس آئی،آئی سی ایف آر ای ،  این ایم این ایچ وغیرہ  # ایک_پیڑ_ماں_کے_نام کے موضوع کے تحت درخت لگانے کی کوششوں کو انجام دینے کے ساتھ ساتھ  درخت لگانے کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے میں سرگرمی سے مصروف رہیں گے۔ دیگر وزارتیں اور محکمے بھی # ایک_پیڑ_ماں_کے_نام کی تھیم کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں نوجوانوں کے امور کی   وزارت  کے مائی  بھارت کے ذریعے نوجوانوں میں بیداری پیدا کی جا رہی ہے۔ وزارت خارجہ نے اس پیغام کو عالمی سطح تک بھی پہنچایا ہے اور دوسرے ممالک کے شہریوں کو #پلانٹ فار مدر کے بنیادی اصول کے ساتھ شجرکاری کی اس بڑی مہم میں  ساتھ دینے کی تلقین کی ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی  تبدیلی کے مرکزی وزیر اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر بھی آج اس موقع پر موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ک ۔ ن ا۔

U-7177



(Release ID: 2022863) Visitor Counter : 48