صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

نمہنس نے عالمی ادارہ صحت سے 2024 کا نیلسن منڈیلا ایوارڈ برائے صحت انعام حاصل کیا


مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے نمہنس کو مبارکباد دی اور اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ ’’ صحت کی شمولیت پر مبنی دیکھ بھال میں بھارت کی کوششوں کا اعتراف ہے‘‘

نیلسن منڈیلا ایوارڈ برائے فروغ صحت ، جو عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ 2019 میں قائم کیا گیا تھا، ان افراد، اداروں اور / یا سرکاری یا غیر سرکاری تنظیموں کا اعتراف کرتا ہے جنہوں نے صحت کے فروغ میں قابل ذکر تعاون کا مظاہرہ کیا ہو

یہ ایوارڈ دماغی صحت اور بہبود کو فروغ دینے کے لیے نمہنس کی لگن اور شاندار خدمات کا ثبوت ہے

نمہنس ذہنی صحت اور نیورو سائنسز میں سب سے آگے رہا ہے، تحقیق، تعلیم اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے جدید طریقوں کی حمایت کرتا ہے

Posted On: 31 MAY 2024 4:22PM by PIB Delhi

 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (این آئی ایم ایچ اے این ایس)، بنگلورو، جو حکومت ہند کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے تحت قومی اہمیت کا ادارہ ہے، کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 2024 کے لیے فروغ صحت کے لیے نیلسن منڈیلا ایوارڈ سے نوازا ہے۔

نیلسن منڈیلا ایوارڈ برائے فروغ صحت ، ڈبلیو ایچ او نے 2019 میں قائم کیا تھا، جو ان افراد، اداروں اور / یا سرکاری یا غیر سرکاری تنظیموں کا اعتراف کرتا ہے جنہوں نے صحت کے فروغ میں قابل ذکر خدمات کا مظاہرہ کیا ہو۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے نمہنس کو اس ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ’’ صحت کی شمولیت پرمبنی دیکھ بھال میں بھارت کی کوششوں کا اعتراف ہے۔‘‘

مرکزی صحت سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے دماغی صحت کے شعبے میں بھارت کی کوششوں اور قائدانہ کام کے اعتراف پر خوشی کا اظہار کیا اور نمہنس کو اس کامیابی کے لیے مبارکباد دی۔

نمہنس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر پرتیما مورتی نے کہا کہ ’’ہمیں اپنے ادارہ جاتی سفر کے اس موڑ پر صحت کے فروغ کے لیے باوقار نیلسن منڈیلا ایوارڈ حاصل کرنے پر بے حد فخر ہے۔ یہ ایوارڈ نہ صرف ہماری ماضی اور حال کی کامیابیوں کا اعتراف ہے بلکہ اس پائیدار وراثت اور وژن کی توثیق بھی ہے جس نے اپنے آغاز سے ہی نمہنس کی رہنمائی کی ہے۔ اس سے ذہنی صحت اور بہبود کو فروغ دینے کے ہمارے مشن کو جاری رکھنے کے ہمارے عزم کو تقویت ملتی ہے – ان لوگوں کی زندگیوں میں واضح تبدیلی لانا جن کی ہم خدمت کرتے ہیں۔‘‘

یہ ایوارڈ ذہنی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے نمہنس کی لگن اور شاندار خدمات کا ثبوت ہے۔ نمہنس ذہنی صحت اور نیورو سائنسز میں سب سے آگے رہا ہے ، تحقیق ، تعلیم اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے جدید طریقوں کی حمایت کرتا ہے۔ اس نے مختلف آبادیوں کی ضروریات کو پورا کرنے والے ذہنی صحت کے پروگراموں کو شروع کرنے اور نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ذہنی صحت کی دیکھ بھال کو عام صحت کی دیکھ بھال میں ضم کرنے ، کمیونٹی پر مبنی حکمت عملی تیار کرنے ، اور ڈیجیٹل صحت کی مداخلت وں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔

یہ اعزاز نمہنس کے لیے خاص طور پر ایک اہم وقت پر آیاہے ، انسٹی ٹیوٹ اپنے قیام کے 50 سال اور اپنے پیش رو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (اے آئی آئی ایم ایچ) کی 70 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ چونکہ نمہنس دوہرے سنگ میل کو عبعر کر رہا ہے ، لہذا یہ ایوارڈ خصوصی اہمیت کا حامل ہے ، جو ذہنی صحت اور نیورو سائنس کے میدان میں انسٹی ٹیوٹ کی شاندار وراثت اور مسلسل ارتقا کو اجاگر کرتا ہے۔

بھارت نے حالیہ دنوں میں ذہنی صحت کے میدان میں بڑی پیش رفت کی ہے۔ نیشنل ہیلتھ مشن کے ذریعے آج ملک کے تقریبا تمام اضلاع میں دماغی صحت یونٹس کی مدد کی جارہی ہے۔ بھارت کی قومی ٹیلی مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن ، ٹیلی مانس  نے، جسے 10 اکتوبر 2022 کو لانچ کیا گیا تھا ، حال ہی میں 10 لاکھ کالز  لینے کا سنگ میل بھی حاصل کیا ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزارت صحت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ہیکالی زیمومی اور مرکزی وزارت صحت کے دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7108

 

 



(Release ID: 2022327) Visitor Counter : 32